This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/12 at 00:23
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

دنیا نیوز

دنیا نیوز کو 2008 میں اس وقت قائم کیا گیا جب فوجی حکومت ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی تھی، دنیا خبروں اورحالات حاضرہ کا دن رات چلنے والا اردو زبان کا چینل ہے۔ چینل میں ہر گھنٹے کے بعد نیوز بلیٹن نشرہوتے ہیں اور پرائم ٹائم میں ٹاک شوز اور حالات حاضرہ کے خیالات سے بھرپور مزاحیہ شوز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ دنیا نیوز کا شمار پاکستان کے درجنوں نیوز چینلز میں سے ان چند چینلز میں ہوتا ہے جو لاہور میں قائم ہیں اور اپنے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ٹاک شوز میں منفرد پنجابی بیانیے کو پیش کرتے ہیں جبکہ مزاحیہ شوز روایتی پنجابی مزاح سے بھرپور ہوتے ہیں، حالات حاضرہ کے انتہائی مقبول اورمشہور ٹاک شوز میں دنیا کامران خان کے ساتھ، اختلافی نوٹ، نقطہ نظر اور مزاحیہ شوز میں حسب حال اور مذاق(رات) شامل ہیں۔

دنیا ٹی وی نے خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے سینٹر رائٹ سوچ کو برقرار رکھا ہے، ایک پالیسی جس کے بارے میں دنیا نیوز کی انتظامیہ کہتی ہے کہ پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دل سمیت زیادہ تر پاکستانیوں کے اکثر سماجی وسیاسی نظریات کاآئینہ ہے۔

چینل کے مالک میاں عامرمحمود اپنی دائیں سے مرکز کی سیاست کی طرح مرکزاور قدامت پسند کی ملی جلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

3%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

نیشنل کمیونیکشنز سروسزایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

دنیا نیوز کو نیشنل کمیونیکشنز سروسزپرائیویٹ لمیٹڈ چلارہی ہے جو ایک رکنی کمپنی ہے جس میں تمام حصص کے مالک میاں عامرمحمود ہیں۔

ووٹ کا حق

معلومات دستیاب نہیں

انفرادی مالک

میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2008

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

میاں عامرمحمود

دنیا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیں جو خبروں اورحالات حاضرہ کے دن رات چلنے والے چینل دنیا نیوز اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی خبروں کی کوریج کرنے والے لاہور نیوز کے مالک ہیں۔ لاہور نیوز چینل 2016 میں شروع کیاگیا، وہ سیاسی اور کاروبار تعلیم کے حوالے سے پس منظر رکھتے ہیں،وہ 2001 سے 2009 تک چار چار سال کیلئے دو مدتوں کیلئے لاہور کے میئررہے، ان کی زیادہ تر سیاست جماعت اسلامی کے ساتھ گزری جب 1987 میں وہ لاہور سے سٹی کونسلر منتخب ہوئے تاہم وہ پنجاب گروپ آف کالجز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں جس کے تحت3چارٹرڈ یونیورسٹیاں،330 کالجز، ریسورس اکیڈمیا کے 15 اسکولوں کانیٹ ورک، 700 سے زائد الائیڈ اسکولز اورتقریباً300 EFA اسکولز قائم ہیں، یہ تمام تعلیمی ادارے پاکستان کے تقریبا! ایک سو شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

میاں عامرمحمود

دنیا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرہیں(مزید معلومات کیلئے اوپر دیکھیے)

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

کامران خان

ان کا شمار ان اولین صحافیوں میں ہوتا ہے جوٹی وی کے نیوز ٹاک شوز کے اینکرز بنے جب 2002 میں پاکستان میں پہلی دفعہ آزاد ٹی وی چینلز کو اپنی نشریات شروع کرنے کی اجازت دی گئی، اس وقت وہ جنگ میڈیا گروہ کے ڈیلی دی نیوز کیلئے کام کررہے تھے اوراپنی تحقیقاتی رپورٹس سے منظر پررہتے اور مبینہ بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال کو بے نقاب کیا۔ ان کی اکثر رپورٹس کا سپریم کورٹ نے 1990 میں وزیراعظم بینظیر بھٹو کی حکومت کی کرپشن کی عجب کہانیوں کو بطور ثبوت حوالے دیئے جس کی توثیق اس کے وقت کے صدرکی جانب سے ان کی حکومت کے خاتمہ سے ہوگئی۔ جب جنگ گروپ کے جیو نیوز ٹی وی چینل نے ان کے رات گئے کے تجزیاتی پروگرام "آج کامران کے ساتھ" کاآغاز کیا تو یہ کئی برسوں تک پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام بنا رہا۔ انہوں نے 2014 میں جیونیوا کو چھوڑ کر نئے چینل بول نیوز میں اس کے صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی لیکن اس کی ایک اتحادی کمپنی سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے پرایک سال کے اندر چینل کو بند کردیاگیاجس کے بعد کامران خان نے 2015 میں دنیا نیوز چینل میں شمولیت اختیار کی جس کے اب وہ ایڈیٹر انچیف ہیں۔ وہ دنیا نیوز کے انتہائی مقبول نیوز شو دنیا کامران خان کے ساتھ کی میزبانی کرتے ہیں۔

رابطہ

دنیا نیوز،8A، ایبٹ روڈ، لاہور

ٹیلی فون: +92-42 111-1-Dunya (38692)

فیکس: +92-42-636 2440

ای میل:info@dunyatv.tv

ویب سائٹ:dunyanews.tv

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

چینل کی ملکیت یا آمدن اور مارکیٹ شیئر سے متعلق بہت کم معلومات آن لائن دستیاب ہیں۔ ایس ایس سی پی کے پاس بھی مالی آڈٹ دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔
کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے باوجود معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے، ایس ای سی پی کے پاس نیشنل کمیونیکشنز سروسز ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے جمع کرائی گئیں اکائونٹس کی سالانہ تفصیلات میں بھی مالی معلومات نہیں ملیں۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ