This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/10/05 at 09:25
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

ایف ایم 100 کراچی

ایف ایم 100 کراچی 1994 میں قائم ہوا اور اسکی نشریات کا آغاز 1995 میں کیا گیا، اس کی شاخیں لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں قائم ہیں۔یہ پہلا پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ہے جو دن رات انٹرٹینمنٹ کے پروگرام نشر کررہاہے۔ ان ریگولر پراگراموں میں اردو پاپ اورپنجابی اور نوجوان نسل کیلئے مغربی میوزک، گھریلو خواتین کیلئے فلموں کے تازہ ترین گانے، غزلیں اور ہرعمر کے سامعین کیلئے لوگ گیت شامل ہیں۔

ایف ایم 100 کراچی ایف 100 پاکستان نیٹ ورک آف ریڈیو اسٹیشنز کا حصہ ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے نشریات چلاتا ہے تاہم ہر شہر کے اسٹیشن کی لائسنس مالک کے طور رجسٹرڈ ہونے کی الگ قانونی حیثیت ہے۔ ایف ایم 100 لاہور کو لاہور براڈکاسٹنگ کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ چلاتی ہے جو سو فیصد حصص کے ساتھ پیرزادہ فیملی کی ملکیت ہے۔ ایف ایم 100 اسلام آباد کو کیپیٹل ایف ایم پرائیویٹ لمیٹڈ چلارہی ہے جس میں شاہین فائونڈیشن کے حصص 25 فیصد اور مصطفیٰ میمن فیملی کے 75 فیصد حصص ہیں۔

کراچی فرسٹ میڈٰیا سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) سے لائسنس یافتہ ہے تاہم ایس ای سی پی سمیت کہیں پر بھی اس کا کوئی پبلک ریکارڈ نہیں ہے، ابھی تک اس ادارے کی ملکیت نامعلوم ہے، کمپنی اور پیمرا دونوں نے ایم او ایم ٹیم کے متعدد سوالات کا جواب نہیں دیا۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

1.30%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

مقامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

متحرک پوشیدگی

اصل معلومات کی اضافی طور پر عدم دستیابی کے علاوہ ملکیت پوشیدہ ہے یعنی کہ بوگس کمپنیوں کے ذریعے

0 ♥
ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

پیمرا کی لسٹ میں ایف ایم 100 کراچی کا لائسنس یافتہ فرسٹ میڈیا سروسز پرائیویٹ لمیٹٖڈکو ظاہر کیا گیا ہے تاہم کمپنی کا کوئی پبلک ریکارڈ موجود نہیں، پیمرا میں جاننے کے حق کے تحت درخواست دی گئی لیکن اتھارٹی نے ایف ایم ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

ووٹ کا حق

معلومات موجود نہیں

گروپ / انفرادی مالک

Unknown

?
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

1994

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

معلومات دستیاب نہیں

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

معلومات دستیاب نہیں

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

معلومات دستیاب نہیں

دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات

معلومات دستیاب نہیں

رابطہ

ایف ایم ایس پرائیویٹ لمیٹڈ، پلاٹ 43، 5، ای 3،

بلاک 6،PECHS ، کراچی

ٹیلی فون: +92(0)21-34539055

ویب سائٹ:fm100pakistan.com/karachi

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو23 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اورای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی لیکن جواب نہیں ملا۔15 فروری 2019 کو کوریئر اور17 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کاپیغام بھیجا گیا لیکن 8 مئی 2019 تک معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ ایف ریڈیواسٹیشن کی مالک کمپنی پیمرا کی ویب سائٹ پرلسٹ میں موجود ہے تاہم یہ کمپنی ایس ای سی پی کی فہرست میں شامل نہیں ہے، ایم او ایم پاکستان کی ٹیم نے پیمرا اور ایس ای سی پی کو 29 اپریل 2019 کو خطوط لکھے تھے جن میں ایف ایم 100 کراچی اسٹیشن کی مالک فرم فرسٹ میڈیا سروس پرائیویٹ لمیٹڈ ہونے کی تصدیق مانگی گئی تھی لیکن 8 مئی 2019 تک جواب موصول نہیں ہواتھا،کمپنی کے کراچی آفس کے فون نمبر بھی کام نہیں کررہے، 8 مئی 2019 کو ادارے کی تفصیلات جاننے کیلئے ‘Contact Usکے ای میل پر پیغام بھیجا گیا لیکن انٹرنل سرور خرابی کی وجہ سے پیغام نہ جاسکا، اس خوابی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہماری درخواست کو مکمل کرنے کے قابل نہیں تھا اور جواب آیا کہ اس خرابی کے بارے میں بتانے کیلئے webmaster@fm100pakistan.com پرسرورایڈمنسٹریٹرسے رابطہ کرنے کا کہا گیا، 500 سرور خرابی کو ایرر ڈاکیومنٹ استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑلیاگیا۔
10 مئی 2019 کو ایم او ایم ریسرچر کو ایف ایم ایس سے متعلق ایم اوایم پاکستان کے جاننے کے حق سے متعلق ایس ای سی پی سے ایک جوابی کال آئی، افسر نے تصدیق کی کہ ہمارے ساتھ فرسٹ میڈیا سروس پرائیویٹ لمیٹڈڈ کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ ہے، ریسرچر نے متعلقہ افسر کو تحریری درخواست کا باضابطہ طورپ تحریری جواب دینے کا کہا گیا، انہوں نے اتفاق کیا کہ 13 مئی 2019 کو معلومات بھیج دی جائیں گی۔
ایم او ایم پاکستان نے ایس ای سی پی کو 6 مئی 2019 کو ایک اور خط بھیجا جس میں ریگولیٹری سے درخواست کی گئی کہ ایف ایم 100 کراچی کی مالک فرسٹ میڈیا سروس پرائیویٹ لمیٹڈکے نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور29 مئی 2019 کو اس کا ایم او ایم پاکستان کو جواب موصول ہوگیا جس میں کہاگیا کہ فرسٹ میڈٰا سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے تاہم ایک کمپنی فرسٹ میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈجس کا CUIN نمبر 0068001 ہے، ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
ایم او ایم پاکستان نے پیمرا کو بھی 29 اپریل 2019 کو خط بھیجا جس میں کمپنی سے متعلق پوچھا گیا تھا۔ پیمرا نے 15 مئی 2019 کو ایک باضابطہ خط کے ذریعہ جواب دیا کہ جس میں کہاگیا کہ آپ کی درخواست مناسب سطح پر زیرغور لایا گیا ہے تاہم معلومات کے حق کےایکٹ 2017 کے سیکشن جی اور ایچ کے تحت مانگی گئی معلومات ابھی فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ