This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/12/04 at 22:26
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

Nawaiwaqt.com.pk

www.nawaiwaqt.com.pkروزنامہ نوائے وقت کی ویب سائٹ اور نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کا حصہ ہے،انگریزی اخبار ڈیلی دی نیشن، بچوں کا ماہانہ اردو میگزین پھول، خواتین کا ہفت روزہ اردو میگزین فیملی اور حالات حاضرہ کو ہفت روزہ اردومیگزین ندائے ملت اور اردو ٹی وی چینل وقت نیوز(2018 کے آخر میں بند کردیاگیا) بھی نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی ملکیت ہیں۔

روزنامہ نوائے وقت پاکستان میں ہمیشہ انتہائی موثر ترین اخبارات میں شامل رہاہے ، اس نے 1947 میں قیام پاکستان سے سات برس پہلے اپنی اشاعت کاآغازکیا اور ایک ہندو انڈیا سے ایک مسلمان پاکستان نکالنے کی مہم کی قیادت کی۔ عشروں تک اس نے نظریہ پاکستان کے تحفظ اور فروغ کے مشن کو جاری رکھا اور مختلف امور پر رائٹ آف سینٹر پوزیشن پر مضبوطی سے کھڑے رہے۔نوائے وقت نوائےوقت گروپ آف پبلی کیشنز کا حصہ ہے جو نظامی فیملی کی ملکیت ہے۔

www.nawaiwaqt.com.pkکی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب مجید نظامی (3 اپریل1928 تا 26جولائی2014) اپنے والد حمید نظامی کی وفات کے بعد نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، 2014 میں گروپ کی ذمہ داریاں مجید نظامی کی بیٹی رمیزہ نظامی نے سنبھال لیں۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

0.29%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

نوائےوقت گروپ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

رمیزہ مجید نظامی

نوائے وقت اخبار کی مالکن جنہیں یہ خاندان کی جانب سے ورثے میں ملی، پرنٹ لائن پر انہیں ٰبطوراڈیٹرلکھا جاتاہے۔ وہ مجید نظامی کی صاحبزادی ہیں جنہیں یہ اخبار1962 میں اپنے بھائی حمید نظامی کی وفات کے بعد ورثے میں ملا اور وہ اس اخبار کے بانی بھی ہیں۔
ان کے والد اور چچا دونوں ایک طویل صحافتی کیریئر کے ساتھ ممتاز صحافی ہیں،
2014 میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ بااثر نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی باضابطہ وارث قرار پائیں، وہ اس سے پہلے سے ہی گروپ کیلئے کام کر رہی تھیں۔
پرنٹ لائن پر حمید نظامی کو بانی اورمجید نظامی کواجتماع کار کے طور پر کریڈٹ دیاجاتاہے

ووٹ کا حق

معلومات دستیاب نہیں

انفرادی مالک

میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

ڈیٹا موجود نہیں

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

مجید نظامی

پاکستان کی میڈیا تاریخ نے انتہائی مشہور ومعروف صحافی ہیں، وہ 1962 میں اپنے بھائی حمید نظامی کی وفات کے بعد نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ مجید نظامی اپنی مضبوط قوم پرست سوچ کے حامل کے طورپر مشہور تھے جس نے ان کے گروپ آف پبلی کیشنز کے مشن کو آگے بڑھایا، وہ نظریہ پاکستان کے پرجوش حامی تھے۔ 19990-2014 کے عرصہ کیلئے انہوں نے 1992 میں مرحوم وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی جانب سے قائم کئے گئے نظریہ پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت میں خدمات سرانجام دیں اور نظریہ پاکستان کے فروغ کوایک مشن کے طور پر لیا۔ وہ ھیران کن طور پر 48 برس تک نوائے وقت کے ایڈیٹر رہے اور انہیں نشان پاکستان، ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سمیت ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔ میڈیا کی صنعت نے انہیں 2010 میں Living Legend of Journalism Awardاور آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے 2011 میں لائیو اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

رمیزہ مجید نظامی

2014 میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ بااثر نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی باضابطہ وارث قرار پائیں، وہ گروپ میں 2009 میں شمولیت اختیار کرچکی تھیں اور گروپ کے دونوں اخبار نوائے وقت اور دی نیشن کی مدد کرنے کیلئے کام کیا اور نئے حالات کے مطابق ادارے کا نقطہ نگاہ سینٹر کے دائیں سے سینٹرمنتقل کردیا۔ 2018 میں میڈیا گروپ کے کاروباری نقصانات میں کمی لانے کیلئے وقت نیوز ٹی وی چینل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جسے دس برس پہلے شروع کیا گیاتھا۔
رمیزہ انتہائی پروفیشنل کے طور پر جانی جاتی ہیں اور زیادہ تر پاکستانی ایڈیٹرز کے برعکس تشہیر کی قائل نہیں لیکن اب بھی اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کی اب بھی ایک فعال رکن ہیں۔ انہوں نے 2015-16 کے عرصہ کیلئے وائس پریذیڈنٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں، ان کے ناراض چچا عارف نظامی ایک متوازی میڈیا " نوا " گروپ چلاتے ہیں اور وہ
انگریزی اخبارڈیلی پاکستان ٹوڈے کے ایڈیٹراوراردونیوزچینل24 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

سید آفاق حسین

نوائے وقت کے ایڈیٹر ہیں،نوائے وقت میں ایڈیٹر انچیف کے عہدے پر کوئی نہیں ہے،سید آفاق حسین سے متعلق انتہائی کم معلومات دستیاب ہیں۔

رابطہ

4 شارع فاطمہ جناح، لاہور پاکستان

ٹیلی فون: +92-42-36302050

ویب سائٹ:https:www.nawaiwaqt.com.pk

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

میڈیاگروپ کو 11 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔ نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی کوئی ایسی ویب سائٹ نہیں ہے جہاں میڈیا اداروں، مالکان، حصص مالکان، آؐمدن اور دیگر متعلقہ معلومات دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی ایساکچھ نوائے وقت یا دی نیشن کی ویب سائٹس پر دیا گیاہے۔کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت کے حوالے سے آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں ہوئی۔قارئین کیلئے یہ ڈیٹا 2018 کیلئے گیلپ پاکستان سے حاصل کیا گیا۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ