ایف ایم پاور 99
ایف ایم 99 اسلام آباد میں قائم ریڈیو سٹیشن ہے۔ ملک میں پرائیویٹ ریڈیو سٹیشن کے کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد اس ریڈیو سٹیشن کا آغاز ہوا۔ سٹیشن پر ہر گھنٹے خبروں کی جھلکیں آتی ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام میں کافی مشہور ہے۔ یہ سٹیشن اپنے کچھ گاہکوں کے لیے ایک پروڈکشن ہاؤس بھی تشکیل دیا ہوا ہے۔ پاور 99 عوام کو پیش آنے والی سوشل اور سیوک معاملات پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک اور بین الاقو امی صورتحال سے بھی سفارت کاروں اور اہم شخصیات کے انٹرویوز کے ذریعے سٹیشن اپنے سامعین کو باخبر رکھتا ہے۔
سامعین کا حصہ
5.20%
ملکیت کی نوعیت
نجی
جغرافیائی کوریج
مقامی
رابطے کی نوعیت
مفت مواد
میڈیا کمپنیاں/گروپس
دی کمیونیکیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ
ملکیت کا ڈھانچہ
دی کمیونیکیٹرز لمیٹڈ پاور 99 کوچلاتی ہے۔ دی کمیونیکیٹرز لمیٹڈ کے مالکان احمد خاندان والے ہیں جس میں سے نجیب کے پاس 25.67 فیصد شیئر ہیں۔ اس کی بیوی کے پاس 75.18 فیصد جبکہ بشیر احمد کے پاس 14 فیصد شیئر ہیں۔
ووٹ کا حق
پر رکن کے پاس جو موجود ہوگا کے پاس ووٹ ڈالنے کا پورا حق ہے۔
انفرادی مالک
عام معلومات
قیام کا سال
2003
بانی کے جڑے ہوئے مفادات
نے پاؤر ایف ایم 99 کا 2003 میںآغاز کیا تھا۔ ان کا براہ راست میڈیا میں کافی تجربہ ہے۔ اپنے چینل کا افتتاح کرنے سے پہلے وہ ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر تھے۔ اس وقت وہ ایف ایم 99 میں پروگرام ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے چینل کو اس مقام تک پہنچانے میں کافی کام کیا ہے۔ احمد نے تمام پرائیویٹ نشریات والے براڈکاسٹرز کو اکٹھا کر کے آزاد ریڈیو ایسوسی ایشن قائم کی۔
سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات
پاور 99 کے موجودہ سی ای او ہیں۔.مزید کے لیے اوپر دیکھیں
مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات
ریڈیو نیوز نیٹ ورک کی چیف ایڈیٹر ہیں۔ ان کا صحافت میں 10 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ آر این این کا وائس آف امریکہ اور قبائلی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری ہے۔
دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات
پاور 99 کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد میں بچوں میں خواندگی بڑھانے کے لیے پاور فاؤنڈیشن کے نام سے منسلک ایک ریڈیو پروگرام کی میز بانی بھی کرتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام ”براڈکلاس – سیکھنے کے لیے سنو” ہے۔ وہ کمیونیکیٹرّ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ممبر ہیں اور سی ای او نجیب احمد ان کے شوہر ہیں۔
رابطہ
اے ٹی ایس سینٹر، اے کے فضل الحق روڈ، بلاک اے، بلیو ایریا، اسلام آباد
ٹیلی فون: 051-2801197
ای میل:najib@power99.com.pk
ویب سائٹ:power99.live
معاشی معلومات
آمدن (ملین ڈالرز میں)
معلومات دستیاب نہیں۔
آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)
معلومات دستیاب نہیں۔
اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)
معلومات دستیاب نہیں۔
مارکیٹ میں حصہ
معلومات دستیاب نہیں۔
مزید معلومات
میٹا ڈیٹا
23 جنوری 2019 کو کمپنی کو ای میل اور کوریئر کے ذریعے ایک معلومات کے حصول کے لیے مراسلہ بھیجا گیا تھا۔ ای میل واپس آگئی تو کمپنی کے اسلام آباد دفتر سے نیا ای میل ایڈریس لے کر دوبارہ بھیجی گئی۔ اس کے نتیجے میں ایک اور یادہانی کی ای میل 17 فروری 2019 کو جبکہ کورئیر کے ذریعے 15 فروری 2019 کو بھیجی گئی تھی۔ اس پر بھی میڈیا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ البتہ سٹیشن اپنے سی ای او اور دیگر انتظامیہ کے بارے میں بعض معلومات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کرتا ہے۔