This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/10/05 at 06:37
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

سما ایف ایم 104

سما ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی طرف سے خریدے جانے کے بعد ایف ایم 104 کا نام سما ایف ایم 4۔107 رکھ دیا گیا۔ سٹیشن کا کہنا ہے کہ ان کے آر جیز باتیں کم اور موسیقی زیادہ سناتے ہیں۔ سٹیشن چھ شہروں سے نشریات کرتا ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، بہاولپور، سیالکوٹ اور پشاور شامل ہیں۔ سٹیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا سٹیشن ملک میں ’سب سے زیادہ سننے‘ جانے والا چینل ہے۔

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

1.50%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

علاقائی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

ریڈیو براق (پرائیویٹ) لمیٹڈ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

سما ایف ایم کو ریڈیو براق چلتا ہے۔ سارہ صدیقی 99۔99 فیصد شئرز کی مالک ہیں۔ سید رضوان سعود 01۔0 فی صد شیرز کے مالک ہیں۔

ووٹ کا حق

ہر ممبر کے پاس ہاتھ اٹھا کر ووٹ ڈالنے کا پورا حق ہے۔ ہر شیئر رکھنے والے کو ایک ووٹ حق ہے چاہیے وہ خود موجود ہو یا نا ہو۔

انفرادی مالک

گروپ / انفرادی مالک

سید رضوان سعود

سید سعود رضوان کمپنی کے 01۔0 فی صد شیئر کے مالک ہیں۔ وہ جاگ اور سما ٹی وی گروپ کے چیف فائنینشل افسر ہیں

?
میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2012

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

ظفر الحمید صدیقی

سما ایف ایم 107.4 کے بانی ہیں۔ اس اسٹیشن کو اس سے قبل ایف ایم 104 کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔ انہوں نے ریڈیو براق (پرائیویٹ) لیمٹڈ کو شروع میں خریدا جو اس سے قبل ایف ایم 104 کا مالک تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی سارہ صدیقی، کو سٹیشن کا چارج دے دیا جو اس کے دو ڈائریکٹرز میں سے ایک بن گئیں۔ صدیقی کا پس منظر چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ اور بزنس ہے اور گذشتہ دو دہائیوں میں مختلف ممالک میں میڈیا کے حوالے سے اہم کردار بن گئے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں سما ٹی وی کی بنیاد رکھی تھی اور آج بھی اس کے بانی چیئرمین ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان میں کے پی ایم جی کے کاروبار میں شرکت دار رہ چکے ہیں، یہ ادارہ دنیا بھر میں آڈٹ اور ٹیکس سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔ 1995 میں انہوں نے ٹیلی بیز کے نام سے ایک براڈکاسٹنگ سروس کا آغاز کیا۔ سما ٹی وی کے آغاز سے قبل صدیقی نے 2008 میں افریقہ بزنس نیوز (پرائیویٹ) لیمٹڈ کا آغاز کیا، اس کے ساتھ سی این بی سی افریقہ کے شریک بانی اور سی این بی سی عرب کا بھی آغاز کیا تھا، ان تمام میں وہ چیئرمین تھے۔ وہ سی این بی سی پاکستان کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔ صدیقی 1000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ ان نیٹ ورکس کو جو ستر سے زائد ممالک پر محیط ہیں سٹراٹیجک معلومات اور نگرانی فراہم کر رہے تھے۔ صدیقی دوبئی میں مرڈاک یونیورسٹی کے بانی بھی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ نائجیریا کے صدر کی مشاورتی کونسل کا حصہ اور بین الاقوامی ایمی ایوارڈ کے بورڈ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ مرڈاک یونیورسٹی میں وہ پروفیسر بھی ہیں۔ انہوں نے چارٹیڈ اکاؤنٹینسی میں ڈگری انسٹیٹیوٹ آف چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس (انگلینڈ اینڈ ویلز) سے لی ہے۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

فہد ہارون

چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی نمائندہ تنظیم پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ سما ٹی وی کے ایگزیکٹو گروپ ڈائریکٹر کمیونیکیشن بھی ہیں، جس کے مالک ایف ایم 4۔107 بھی رکھتے ہیں۔

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

ایاز ابرو

پروگرامنگ کے جرنل مینجر ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

رابطہ

تیرویں منزل، ٹیک سٹی کارپوریٹ ٹاؤر، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی، پاکستانٹیلیفون:

+92(0)21-111872622

ویب سائٹ: www.samaafm.com/default.aspx

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

ملین امریکی ڈالرز 0.26/ملین پاکستانی روپے 26.575 (2013-14)

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

ملین (0.51) امریکی ڈالر/ملین (52.91) پاکستانی روپے (2013-14)

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

8 فروری 2019 کو معلومات کے لیے کمپنی کو ایک ڈاک ڈالی گئی اور اس کے ساتھ ای میل بھی کی گئی۔ اس پر سٹیشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ایک اور مکتوب 15 فروری کو بھیجا گیا اور ایک اور ای میل 18 فروری کو بھیجی گئی۔ جواب میں نوید صدیقی نے لکھا کہ ’جنگ براڈکاسٹنگ سے منسلک تمام معلومات ایم او ایم کو پہلے سے بھیج دی گئی ہیں۔‘ تاہم ایم او ایم پاکستان کی ٹیم نے ایف ایم 104 کو خریدنے والی کمپنی کے دستاویزات سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رقم ادا کرکے حاصل کیں۔ ان سے صاف پتہ چلتا ہے کے سٹیشن کے 98 فیصد سے زائد شیرز سما ٹی وی کے مالک سما ٹی وی کے مالک کی بیٹی کے ہیں۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ