This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/03/29 at 07:54
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

اپنا ٹی وی چینل (پرائیویٹ) لیمٹڈ

یہ کمپنی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کراچی رجسٹری دفتر کے پاس 2004 سے رجسٹرڈ ہے۔ اپنے میمورینڈم آف ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنی کے آغاز کا مقصد ’پاکستان میں کہیں بھی اور دنیا کے مختلف مقامات پر آذادانہ طور پر یا دیگر کسی تنظیم کے ساتھ مل کر، ان کارپوریٹڈ یا نان کارپوریٹڈ، ٹی وی چینل، ریڈیو نشریات، آڈیو ویڈیو کیسٹ کی تیاری، آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ، فلم سازی اور آڈیو ویڈیو سینٹرز کا کاروبار چلانا ہے۔‘

اب تک کے علاوہ یہ گروپ دیگر چینل بھی چلاتا ہے جن میں پنجابی زبان کا 24/7 نیوز اور حالات حاضرہ کا اپنا چینل اور دوس موسیقی کے چینل ۔ 8 ایکس ایم اور جلوہ۔ یہ چینل انڈین سینل ’آج تک‘ کی لوگو سے لے کر گرافک ڈیزائن میں ’نقل‘ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ سید سجاد حسین شاہ اور ان کا خاندان اس کمپنی کے مالک ہیں۔

 

اہم حقائق

کاروبار فارم

نجی

قانونی فورم

لیمٹڈ لائبلٹی کمپنی (ایل ایل سی)

کاروباری شعبے

ٹی وی براڈکاسٹنگ

ملکیت

انفرادی مالک

شاہ خاندان

سو فیصد ملکیت شاہ خاندان کے پاس ہے جس میں سید سجاد حسین شاہ اور ان کے بھتیجے سید فہد علی شاہ دونوں 50 50 فیصد شیئرز رکھتے ہیں۔ سید سجاد حسین شاہ کے اس سے جڑے مفادات کے بارے میں عوامی سطح پر کچھ دستیاب نہیں اور نہ انہوں نے ایم او ایم پاکستان کی جانب سے 15 جنوری 2019 کو کوریئر اور ای میل کے ذریعے ارسال کی گئی درخواست پر کچھ بتایا ہے۔ علی شاہ اپنی خاندان کی دوسری نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو پنجابی زبان میں پاکستان کے سرکردہ ٹی وی چینل اپنا ٹی وی کا انتظام رکھتا ہے۔

100%
میڈیا آوٹ لٹس
Other Media Outlets

دیگر ٹی وی آوٹ لٹس

اپنا ٹی وی

دیگر آن لائن آوٹ لٹس

https://abbtakk.tv/en/

حقائق

میڈیا کاروبار

اپنا ٹی وی چینل (پرائیوٹ) لمیٹڈ

عام معلومات

قیام کا سال

2004

بانی کے منسلک مفادات

سید سجاد حسین شاہ

نے اپنا ٹی وی چینل کی بنیاد رکھی، ان کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاندان کا میڈیا سے جڑا کاروبار اختیار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی کمپوٹر ربن بنانے کا کارخانہ لگایا۔ انہوں نے اپریل 2004 میں اپنا ٹی وی چینل (پرائیوٹ) لمیٹڈ شروع کیا۔

ملازمین

معلومات دستیاب نہیں

رابطہ

اپنا ٹی وی بلڈنگ،

پلاٹ 22, سیکٹر 14, کورنگی انڈسٹریل ایریا, کراچی

ٹیلیفون.: +92-(0)21-35123546-8

ویب سائٹ: abbtakk.tv/en/

 

ٹیکس/آئی ڈی نمبر

2140645-6

معاشی معلومات

آمدن (معاشی معلومات/اختیاری

امریکی ڈالر 8.94 ملین / پاکستان روپے 932 ملین (2015-16)

جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)

امریکی ڈالر0.079 ملین/ پاکستان روپے6.82 ملین(2015-16)

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

انتظامیہ

ایگزیکٹو بورڈ + مفاد ایگزیکٹو بورڈ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میڈیا ڈیٹا

چینل کو 15 فروری 2019 کو معلومات کی درخواست کوریئر کمپنی کو ای میل میں روانہ کی گئی۔ تاہم چینل نے جواب نہیں دیا۔ یادہانی بھی کوریئر کمپنی کے ذریعےیکم فروری 2019 کو ارسال کی گئی جو 4 فروری 2019 کو ای میل بھی کی گئی۔ آج تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سندھ محکمہ اطلاعات کو اطلاعات کی رسائی آر ٹی آئی کے تحت درخواست دی گئی تاکہ سندھ حکومت کی جانب سے چینل کو 2017-18 میں دیئے جانے والے اشتہارات کی تعداد معلوم کی جاسکے۔ سندھ کے محکمہ اطلاعات نے ایم او ایم پاکستان کی ٹیم کی آر ٹی آئی کی مقررہ 15 دن میں جواب نہیں دیا۔ 5 مارچ 2019 کو سندھ انفارمیشن کمشنر کو سندھ کے محکمہ اطلاعات کے خلاف آر ٹی آئی عمل درآمد نہ کرنے کی شکایت درج کروائی۔کمشنر نے 6 مئی 2019 تک جواب نہیں دیا۔ سٹیشن کی ویب سائٹ پر ’ایباوٹ اس‘ کا بٹن کام نہیں کر رہا ہے۔ تاہم اس سٹیشن کا چلانے والی کمپنی کی معلومات سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے میسر ہیں۔ ایس ای سی پی کو پیش کی گئی کمپنی کی جولائی 2010 سے جون 30، 2011 تک مالی امور سے متعلق رپورٹ مہیا کی۔ سامعین کا ڈیٹابرائے سال 2018 گیلپ نے مہیا کیا۔ 25 فروری 2019 کو شہاب محمود کے ساتھ فون پر انٹرویو کیا گیا۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ