ایکسپریس میڈیا گروپ
ایکسپریس میڈیا گروپ 1998 میں قائم کیا گیا جس نے اردو اخبار روزنامہ ایکسپریس کا آغاز کیا ، اس وقت سے یہ گروپ انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون، سندھی زبان کا اخبارسندھ ایکسپریس شائع کررہاہے جبکہ ایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ سمیت بعض ٹی وی چینلزچلا رہاہے، اس گروپ کے تحت چلنے والے تین بڑی نیوز ویب سائٹس www.express.com.pk، www.express.pkاورwww.tribune.com.pkبھی اس کی ملکیت ہیں۔
گروپ کی کئی میڈیا کمپنیاں ہیں جن میں ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ(جو ٹی وی چینلز کی مالک اور انہیں چلاتی ہے)، ایکسپریس پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ( جو اخبارات کی مالک اور انہیں چلاتی ہے) اور ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ( جو ویب سائٹس چلاتی ہے) شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈٰیا گروپ خود ایک بڑے تجارتی گروپ لیکسن کا حصہ ہے، اس کے کاروبار میں زراعت سے متعلق انڈسٹری، کال سینٹرز، غیرپائیدار صارفین کی اشیار، فاسٹ فوڈ، مالیاتی خدماتم میڈیا ، کاغذاوربورڈ، پرنٹنگ، پیکجنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بجلی کی پیداوار، ادویہ سازی اور سفری خدمات شامل ہیں۔
گروپ کی ملکیت چاربھائیوں سلطان علی لاکھانی، امین محمد لاکھانی، ذوالدقار علی لاکھانی اور اقبال لاکھانی اور ان کے بچوں کی ہے، وہ لاکھانی گروپ کے مختلف کاروبار میں مکمل ملکیت رکھتے ہیں لیکن ان کاانتظام وانصرام الگ الگ ہے۔ سلطان علی لاکھانی اور ان کا بیٹا بلال علی لاکھانی ایکسپریس میڈیا گروپ کو مکمل طور پر چلاتے ہیں جبکہ گروپ کے دوسرے کاروبار فیملی کے دیگر افراد چلاتے ہیں۔
اس فیملی کے پاکستان کی کاروباری اشرافیہ کے دوسرے ارکان کے ساتھ قریبی روابط بھی ہیں۔ مثال کے طور پرسلطان علی لاکھانی کے بھتیجے دانش علی لاکھانی کی شادی نازآفرین سہگل سے ہوئی ہے جو ڈان میڈیا گروپ لہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں اور ان کے والد اعظم سہگل ایک پرانے اور بڑے کاروباری گروپ سہگل کا حصہ تھے جس کا ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہے جو انتہائی متنوع اور کامیاب بزنس چلانے کا تجربہ رکھتا ہے۔
کلیدی کمپنی
لیکسن گروپ
کاروبار فارم
نجی
قانونی فورم
گروپ رجسٹرنہیں
کاروباری شعبے
زراعت سے متعلق انڈسٹری، کال سینٹرز، غیرپائیدار صارفین کی اشیار، فاسٹ فوڈ، مالیاتی خدماتم میڈیا ، کاغذاوربورڈ، پرنٹنگ، پیکجنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بجلی کی پیداوار، ادویہ سازی اور سفری خدمات۔
انفرادی مالک
دیگر پرنٹ آوٹ لٹس
انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون
سندھی زبان کا اخبار سندھ ایکسپریس
دیگر ٹی وی آوٹ لٹس
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ
ایکسپریس24/7
دیگر آن لائن آوٹ لٹس
https://food.tribune.com.pk
https://sindhexpress.com.pk/epaper/index.aspx
https://www.expressentertainment.tv/
میڈیا کاروبار
پبلشنگ
سینچری پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ
پبلشنگ و پرنٹنگ
میٹریکس پریس پرائیویٹ لمیٹڈ
پبلشنگ و براڈکاسٹنگ
ایکسپریس پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
ٹیلی وژن براڈ کاسٹنگ
ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ
کاروبار
انویسٹمنٹ مینجمنٹ
سیزا پرائیویٹ لمیٹڈ
کنسٹرکشن
سیزا سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ
پیپر اینڈ پیکجنگ
سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز
میرٹ پیکجنگ لمیٹڈ
فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز
کولگیٹ پامولیو کمپنی پاکستان
فوڈاینڈ ایگریکلچر
اجینوموٹو لیکسن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ
سیزا کوموڈیٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ
سیزا فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ
ہیلتھ کیئر
سیزا انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ
ٹریول
پرنسٹن ٹریول پرائیویٹ لمیٹڈ
پاور جنریشن
لیکسن ونڈ پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ
لیکسن پاور لمیٹڈ
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن
سائبر نیٹ
سٹارم فائبر
ریپڈ کمپیوٹ
سائی برڈ پرائیویٹ لمیٹڈ
لیکسن بزنس اسکالرز لمیٹڈ
آئیس اینی میشنز
فنانشل سروسز
سینچری انشورنس کمپنی لمیٹڈ
لیکسن انویسٹمنٹس لمیٹڈ
بین الااقوامی کاروبار
ڈیٹا موجود نہیں
عام معلومات
قیام کا سال
1998
بانی کے منسلک مفادات
بھارت کے موجودہ صوبہ مہاراشٹرکے ایک قصبہ گوندیا میں 1948 میں پیدا ہوئے، ان کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی جہں ان کے والد حسن علی نے 1954 میں اپنا کاروبار قائم کیا، وقت گزرنے کے ساتھ یہ کاروبار پھیلتا گیا اور اب لاکھانی گروپ پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مصنوعات کا سب سے بڑا گروپ ہے۔
سلطان علی لاکھانی نے 1988 تک گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کیا اور اس وقت اس کے مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں،وہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسربھی ہیں جو مکمل طور پر لیکسن گروپ کی ملکیت ہے،اس میں ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ( جوایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ سمیت بعض ٹی وی چینلز کی مالک اور انہیں چلاتی ہے۔ایکسپریس پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ( جواردو اخبار روزنامہ ایکسپریس، انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون اورسندھی زبان کااخبار سندھ ایکسپریس چلاتی ہے) اور ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں( جو تین بڑی نیوز ویب سائٹس www.express.com.pk، www.express.pkاورwww.tribune.com.pkچلاتی ہے) ۔
سلطان علی لاکھانی طویل عرصہ سے پاکستان میں میکسیکو کے اعزازی قونصلر ہیں، ان کی سیاست میں بھی گہری دلچپسی ہے اور 1988 اور 1994 کے درمیان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ بینک فراڈکرنے کے جرم کا بھرپورطریقے سے دفاع کیا جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے 2000 میں انہیں گرفتار کرلیا او نو ماہ تک قید میں رکھا۔
ملازمین
ڈیٹا موجود نہیں
رابطہ
پلاٹ نمبر 5، ایکسپریس وے
آف کورنگی روڈ، کراچی
ٹیلی فون: +92-21-35800051-58
فیکس:+92-21-35800050-5803835
ویب سائٹ: www.express.com.pk
معاشی معلومات
آمدن (معاشی معلومات/اختیاری
ڈیٹا موجود نہیں
جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)
ڈیٹا موجود نہیں
اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)
ڈیٹا موجود نہیں
انتظامیہ
ایگزیکٹو بورڈ + مفاد ایگزیکٹو بورڈ
ڈائریکٹراورچیف ایگزیکٹو آفیسر، وہ لیکسن گروپ کے مشیر ہیں اور طویل عرصہ سے پاکستان میں میکسیکو کے اعزازی قونصلر ہیں، ان کی سیاست میں بھی گہری دلچپسی ہے اور 1988 اور 1994 کے درمیان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ بینک فراڈکرنے کے جرم کا بھرپورط ریقے سے دفاع کیا جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے 2000 میں انہیں گرفتار کرلیا او نو ماہ تک قید میں رکھا۔
ڈائریکٹر،سلطان علی لاکھانی کے صاحبزادے ہیں، اورانگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کوچلاتے ہیں، پاکستانی خریداروں کو اس کے ساتھ نیویارک ٹائمز کا انٹرنیشنل ایڈیشن دراہم کیاجاتاہے۔
www.express.com.pkکے چیف آپریٹنگ آفیسر اور روزنامہ ایکسپریس کے مینجنگ ایڈیٹر ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایکسپریس میڈٰیا گروپ کے ساتھ منسلک کئی کمپنیوں میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دیگر بااثر لوگ + دیگر بااثر لوگوں کے مفادات
سلطان علی لاکھانی کا بھتیجا ہے جو لیکسن گروپ آف کمپنیزکے حصہ کے طور پر سائبر نیٹ کو چلاتا ہے جو برانڈ Stormfiberکے تحت انٹرنیٹ، چیبل ٹیلی وژن اور فون کی سروسز مہیا کرتی ہے۔ اس کی شادی ڈان میڈیا گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرناز آفرین سہگل کے ساتھ ہوئی جو ڈیلی ڈان، اس کی ویب سائٹ ڈان ڈاٹ کام اور بعض دوسری پبلی کیشنز کے مالک ہیں۔ نازآفرین سہگل بھی ڈان نیوز ٹیلی وژن اور سٹیFM 89 ریڈیواسٹیشن کی چیف آپریٹںگ آفیسر ہیں۔
امریکہ کے ممتاز Yale اسکول آف مینجمنٹ سے تعلیم یافتہ ہیں، انہوں نے کراچی سے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کی اشاعت اور اس کی ویب سائٹ www.tribune.com.pkشروع کرکے اپنے پروفیشنل کیریئر کاآغاز کیا، وہ سلطان علی لاکھانی کے بیٹے ہیں۔
1988 میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے گریجویشن کیا اور 1989 میں روزنامہ نوائے وقت لاہور میں ایک زیرتربیت سب ایڈیٹر کے طورپر صحافتی کیریئر کا آغازا کیا، دس سال کے عرصۃ کے بعد وہ نیوز ایڈیٹر بن گئے۔
2002 میںانہوںنےنوائےوقتکوچھوڑااورروزنامہایکسپریسمیںنیوزایڈیٹرکیحیثیتسےذمہداریسنبھالی،ایکسالبعدانہیںاخبارکاایڈیٹربنادیاگیااورایکسپریسمیڈیاگروپکیجانبسےدوسرےنیوزپلیٹفارمشروعکرنےکےبعدانہیںگروپایڈیٹرکےعہدےپرترقیدےدیگئی۔
اعجازالحق
مزید معلومات
سرخیاں
میڈیا ڈیٹا
میڈیاگروپ کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔اس میڈیا گروپ کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت سے متعلق آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ایس ای سی پی س حاصل کیا گیا ڈیٹا صرف اس کی ملکیت کے ڈھانچہ کو ظاہر کرتا ہے لیکن اس کی موجودہ مالی حیثٰیت سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔