میاں عامرمحمود
میاں عامرمحمود دنیا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیں جو خبروں اورحالات حاضرہ کے دن رات چلنے والے چینل دنیا نیوز اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی خبروں کی کوریج کرنے والے لاہور نیوز کے مالک ہیں۔ لاہور نیوز چینل 2016 میں شروع کیاگیا، وہ سیاسی اور کاروبار تعلیم کے حوالے سے پس منظر رکھتے ہیں،وہ 2001 سے 2009 تک چار چار سال کیلئے دو مدتوں کیلئے لاہور کے میئررہے، ان کی زیادہ تر سیاست جماعت اسلامی کے ساتھ گزری جب 1987 میں وہ لاہور سے سٹی کونسلر منتخب ہوئے تاہم وہ پنجاب گروپ آف کالجز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں جس کے تحت3چارٹرڈ یونیورسٹیاں،330 کالجز، ریسورس اکیڈمیا کے 15 اسکولوں کانیٹ ورک، 700 سے زائد لائیڈ اسکولز اورتقریباً300 EFA اسکولز قائم ہیں، یہ تمام تعلیمی ادارے پاکستان کے تقریبا! ایک سو شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
کاروبار
ٹی وی براڈ کاسٹنگ
نیشنل کمیونیکیشنز سروسزایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ
پبلشنگ
نیشنل کمیونیکیشنز سروسزایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تعلیم
پنجاب گروپ آف کالجز
مزید معلومات
میٹا ڈیٹا
نیشنل کمیونیکشنز سروسز ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق اکائونٹس کی معلومات براہ راست کمپنی یا ایس ای سی پی (درخواستوں کے باوجودمعلومات نہیں آئیں) سے نہیں ملیں جہاں کمپنی کے ایک سال کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی موجود نہیں ہیں۔