This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/02 at 19:07
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

محمد عمران

محمد عمران

محمد عمران ایف ایم 103 کے بانی ہیں جنہوں نے سائنس میں یونیورسٹی آف پنجاب سے گریجویشن بی ایس سی (ڈبل میتھس/فیزکس) میں کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان ایر فورس انٹرمیڈیٹ کالج سرگودھا سے میٹرک (1980) میں پاس کرنے کے بعد بی ایس سی (الیکٹرک انجینرنگ) کر رکھی ہے پاکستان ایر فورس کالج آف ایروناٹکل انجینرنگ (1983-1988) سے کیا۔ تعلیم کے بعد عمران نے پاکستان کے بڑے نیوز اداروں جیسے کہ مسلم (اسلام آباد)، فرنٹئر پوسٹ (اسلام آباد) اور ہفتہ وار فرائڈے ٹائمز (لاہور) میں 1988-1993 کے درمیان کام کیا۔ صحافت میں مختصر قیام کے دوران انہوں نے 1990 میں آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کا انگریزی میں بہترین تحقیقی صحافی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انہیں وزیر اعظم کا بھی اسی کیٹگری میں ایوارڈ ملا تھا۔

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

براڈکاسٹنگ

نجی اشتہارات سے آمدن

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

فاطمہ زہرا

ٹریڈ سرو انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لیمٹڈان کے 25 فیصد شییر ہیں ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم ایم او ایم پاکستان کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے حاصل دستاویزات کے مطابق وہ محمد عمران کا ہی ایڈریس رکھتی ہیں جس سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ دونوں یا تو رشتہ دار ہیں اور یا پھر ایک ہی خاندان سے ہیں۔

مزید معلومات

غیرفعال شفافیت

درخواست کرنے پر ملکیت کے بارے میں معلومات کمپنی/چینل سے باآسانی دستیاب ہیں

3 ♥

میٹا ڈیٹا

سٹیشن کو 23 جنوری 2019 کو کوریئر کمپنی اور ای میل کے ذریعے معلومات کے لیے درخواست ارسال کی گئی۔ میڈیا ادارے نے جناب ارشد صدیقی کے ذریعے بروقت اسی روز جواب دیا اور وعدہ کیا کہ طلب کی گئی معلومات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ تاہم ادارے کی جانب سے جزوی معلومات کے ساتھ جواب 20 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعے موصول ہوا جب اسے 15 فروری 2019 کو کوریئر اور 17 فروری کو ای میل کے ذریعےیادہانی کروائی گئی۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ