This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/02 at 18:07
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

رمیزہ مجید نظامی

رمیزہ مجید نظامی

رمیزہ مجید نظامی2014 میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ بااثر نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی باضابطہ وارث قرار پائیں، وہ گروپ میں 2009 میں شمولیت اختیار کرچکی تھیں اور گروپ کے دونوں اخبار نوائے وقت اور دی نیشن کی مدد کرنے کیلئے کام کیا اور نئے حالات کے مطابق ادارے کا نقطہ نگاہ سینٹر کے دائیں سے سینٹرمنتقل کردیا۔ 2018 میں میڈیا گروپ کے کاروباری نقصانات میں کمی لانے کیلئے وقت نیوز ٹی وی چینل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جسے دس برس پہلے شروع کیا گیاتھا۔

رمیزہ انتہائی پروفیشنل کے طور پر جانی جاتی ہیں اور زیادہ تر پاکستانی ایڈیٹرز کے برعکس تشہیر کی قائل نہیں لیکن اب بھی اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کی اب بھی ایک فعال رکن ہیں۔ انہوں نے 2015-16 کے عرصہ کیلئے وائس پریذیڈنٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں، ان کے ناراض چچا عارف نظامی ایک متوازی میڈیا " نوا " گروپ چلاتے ہیں اور وہ

انگریزی اخبارڈیلی پاکستان ٹوڈے کے ایڈیٹراوراردونیوزچینل24 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

پبلشنگ

نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

میڈیاگروپ کو 11 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔ نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی کوئی ایسی ویب سائٹ نہیں ہے جہاں میڈیا اداروں، مالکان، حصص مالکان، آؐمدن اور دیگر متعلقہ معلومات دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی ایساکچھ نوائے وقت یا دی نیشن کی ویب سائٹس پر دیا گیاہے۔
کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت کے حوالے سے آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں ہوئی۔قارئین کیلئے یہ ڈیٹا 2018 کیلئے گیلپ پاکستان سے حاصل کیا گیا۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ