This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/18 at 12:58
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

سارہ صدیقی

سارہ صدیقی

سارہ صدیقی صاحبہ کے پاس بین الاقوامی براڈکاسٹ صحافت میں ڈگری موجود ہے۔ 2016 میں ان کے والد ظفر صدیقی نے سارہ کو سما ٹی وی کا وائس چئیرپرسن تعینات کیا۔ لیکن اس سے قبل وہ سماء ٹی وی پر پروڈیوسر اور میزبان کے طور پر کام کر چکی ہیں اور بی بی سی، چینل 4، سی سی ٹی وی اور آئی ٹی این جیسے چینلز کے لیے بھی انہوں نے کام کیا ہے۔ ان کے پاس براڈکاسٹ صحافت کے علاوہ مختصر فلمیں بنانے، دستاویزی فلمیں بنانے، میڈیا تحقیق اور کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ

www.cutacut.com

کے نام سہ ڈیجٹل میڈیا پلیٹ فارم بھی چلاتی ہیں جو دیسی ملینیلز کے لیے ہے جس کا مقصد مواد کے ڈھیر میں سے ان کے مطلب کی چیزیں انہیں دینا ہے۔ یہ اس سائٹ پر تہذیب، تفریح، سیاست، مشہور شخصیات اور ان کہانیوں کا ذکر ہوتا ہے جو نہایت حیرت انگیز ہوں۔ ویب سائٹ کا مشن ہے کہ ”ان لوگوں اور ان مسائل کو سامنے لانے کا موقع دینا جنہیں کافی عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔” ان کے والد کی جانب سے سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس کمپنی رجسٹر کروا دینے کے بعد انہیں ایف ایم 4۔107 کا کنٹرول دے دیا گیا۔

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ریڈیو براڈکاسٹنگ

ریڈیو براق (پرائیویٹ) لمیٹڈ

ٹی وی براڈ کاسٹنگ

جاگ براڈکاسٹنگ سسٹم پرائیویٹ لیمٹڈ (خاندانی ملکیت)

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

ظفر الحمید صدیقی

ے بانی ہیں۔ اس اسٹیشن کو اس سے قبل ایف ایم 104 کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔ انہوں نے ریڈیو براق (پرائیویٹ) لیمٹڈ کو شروع میں خریدا جو اس سے قبل ایف ایم 104 کا مالک تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی سارہ صدیقی، کو سٹیشن کا چارج دے دیا جو اس کے دو ڈائریکٹرز میں سے ایک بن گئیں۔ صدیقی کا پس منظر چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ اور بزنس ہے اور گذشتہ دو دہائیوں میں مختلف ممالک میں میڈیا کے حوالے سے اہم کردار بن گئے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں سما ٹی وی کی بنیاد رکھی تھی اور آج بھی اس کے بانی چیئرمین ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان میں کے پی ایم جی کے کاروبار میں شرکت دار رہ چکے ہیں، یہ ادارہ دنیا بھر میں آڈٹ اور ٹیکس سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔ 1995 میں انہوں نے ٹیلی بیز کے نام سے ایک براڈکاسٹنگ سروس کا آغاز کیا۔ سما ٹی وی کے آغاز سے قبل صدیقی نے 2008 میں افریقہ بزنس نیوز (پرائیویٹ) لیمٹڈ کا آغاز کیا، اس کے ساتھ سی این بی سی افریقہ کے شریک بانی اور سی این بی سی عرب کا بھی آغاز کیا تھا، ان تمام میں وہ چیئرمین تھے۔ وہ سی این بی سی پاکستان کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔ صدیقی 1000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ ان نیٹ ورکس کو جو ستر سے زائد ممالک پر محیط ہیں سٹراٹیجک معلومات اور نگرانی فراہم کر رہے تھے۔ صدیقی دوبئی میں مرڈاک یونیورسٹی کے بانی بھی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ نائجیریا کے صدر کی مشاورتی کونسل کا حصہ اور بین الاقوامی ایمی ایوارڈ کے بورڈ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ مرڈاک یونیورسٹی میں وہ پروفیسر بھی ہیں۔ انہوں نے چارٹیڈ اکاؤنٹینسی میں ڈگری انسٹیٹیوٹ آف چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس (انگلینڈ اینڈ ویلز) سے لی ہے۔

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

8 فروری 2019 کو معلومات کے لیے کمپنی کو ایک ڈاک ڈالی گئی اور اس کے ساتھ ای میل بھی کی گئی۔ اس پر اسٹیشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ایک اور ڈاک 15 فروری کو بھیجا گیا اور ایک اور ای میل 18 فروری کو بھیجی گئی۔ جواب میں نوید صدیقی نے لکھا کہ ”جاگ براڈکاسٹنگ سے منسلک تمام معلومات ایم او ایم کو بھج دی گئی ہیں” تاہم ایم او ایم پاکستان نے ایف ایم 104 کو خریدنے والی کمپنی کے اصل کاغزات سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے حاصل کیے۔ ان سے صاف پتہ چلتا ہے کے اسٹیشن کے 98 فیصد سے زائد شیرز سما ٹی وی کے مالک کی بیٹی کے ہیں۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ