This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/18 at 21:09
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

افغان فیملی

عبدالرفیق افغان کی سربراہی میں افغان فیملی پاکستان میں زیادہ تر دوسرے اخباری پبلشرز سے مختلف ہے۔ ملک کے دیگر میڈیا اداروں کی طرح اس کا کوئی پیچھے کاروبار نہیں چل رہا،اس کا پس منظر میں کوئی کاروبار نہیں ہے

اس کی اصل اسلامی نظریہ ہے، اس کے بانی عبدالرفیق افغان کراچی کے متوسط طبقے میں پیدا ہوئے، ان کے والدین 1947 میں بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے ایک صحافی کی حیثٰیت سے ہفت روزہ اردو جریدے تکبیر کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ کیریئرکاآغاز کیا۔ کچھ سال بعد انہوں نے ہفت روزہ اخبار کے بانی اور ایڈیٹر مولانا صلاح الدین کے اکلوتی بیٹی سے شادی کی، 1994 میں مولانا صلاح الدین کے قتل کے بعد عبدالرفیق افغان کو میگزین سے نکال دیاگیا،اس کے بعد انہیں اپنا اخبار نکالنے کاخیال آیا جو دوسال بعد روزنامہ امت کی شکل میں حقیقت کی روپ دھارگیا، والد مولان صلاح الدین کے قتل کے بعدعبدالرفیق افغان کی اہلیہ نے انہیں چھوڑدیا اور اپنی والدہ کے پاس رہنے لگیں۔انہوں نے ابتدائی طور پرشوہر پر الزام لگاتے ہوئے کہاتھاکہ اس نے ہمارے کاروبار کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے میرے والد کوقتل کیا،

2003 میں عبدالرفیق افغان نے روزنامہ امت اور اس سے منسلک مطبوعات شائع کرنے کیلئے امت پبلی کیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام سے کمپنی قائم کی ، ان کے کمپنی میں 90% حصص ہیں جبکہ دوبھائیوں عبدالناصر افغان اور عبدالرئوف افغان کے 5%، 5% فیصد حصص ہیں، بعد میں عبدالرفیق افغان عبدالرئوف افغان کے حصص بھی حاصل کرلئے۔

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

پبلشر

امت پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیڈڈ

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

عبدالناصر افغان

امت پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیڈڈ کے ڈائریکٹر اور حصص کے حامل ہیں، وہ کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرفیق افغان کے بھائی بھی ہیں

مزید معلومات

شہ سرخیاں

نفرت کااکٹھ، روزنامہ کا شیعہ فوبیا 2012، LUBP، رسائی 27 فروری 2019

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

اخبار کو 15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی کے ساتھ بذریعہ ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ یکم فروری 2019 کو کوریئرکے ذریعہ اور 4 فروری 2019 کو ای میل سے یاددہانی بھی کرائی گئی لیکن اخبار نے جواب نہیں دیا۔اخبار کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت سے متعلق کوئی آن لائن معلومات دستیاب نہیں ہے۔ ایس ای سی پی سے لئے گئے ڈیٹا سے اس کا صرف ملکیت کا ڈھانچہ واضح ہوتاہے لیکن موجودہ مالی حیثیت کے بارے میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ