This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/04 at 15:31
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

ہارون سہگل فیملی

ہارون سہگل فیملی

امبرہارون سہگل کی سربراہی میں ہارون سہگل فیملی پاکستان میں دو انتہائی بااثر کاروباری گھروں کا مجموعہ ہے، ہارون فیملی اخبار کی اشاعت میں اولین مقام رکھتی ہے جبکہ سہگل فیملی ٹیکسٹائل، کیمیکلز، بیوٹی پراڈکٹس اور الیکٹرانکس سمیت مختلف شعبوں میں ممتاز سرمایہ کارچلے آرہے ہیں۔

امبر ہارون سہگل کے والد محمود عبداللہ ہارون نے پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنزم ہارون سنز اور ہارون آئلز سمیت کئی کاروبار قائم کئے ، ان کے مرحوم خاوند اعظم سہگل جنوری 2018 میں اپنی موت سے قبل پاکستان کے سرکردہ کاروباری افراد میں شامل تھے،وہ زیادہ تر اپنی فیملی کی ملکیت متعدد کمپنیوں کے حصص کے حامل اور ڈائریکٹر تھے،2016 میں انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کام کیا،

ہارون سہگل فیملی ڈان نیوز ٹیلی وژن، سٹی ایف ایم 89 ریڈیو اسٹیشن، نیوز ویب سائٹ ڈان ڈاٹ کام اور انگریزی زبان میں جریدے ہیرالڈ اور اڑوڑاکی مالک ہے۔

ناز آفرین سہگل لاکھانی |امبر ہارون سہگل کی صاحبزادی ہیں، وہ سٹی ایف ایم 89 ریڈیواسٹیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر اور اڑوڑا براڈ کاسٹنگ سروسز لمیٹڈ کی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، وہ ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بھی ہیں ،انہون نے دانش علی لاکھانی سے شادی کی جن کے چچا سلطان علی لاکھانی ایکسپریس میڈیا گروپ کے مالک ہیں۔#

امبر ہارون سہگل کی دوسری صاحبزادی زینا را جی نے مصطفیٰ را جی سے شادی کی ہے جس کی فیملی کے عوامی جمہوریہ کانگو میں را بینک سمیت ان کے کئی کاروبار ہیں جن میں سے وہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔.

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

پبلشنگ

پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

ٹی وی براڈکاسٹنگ

اڑوڑا براڈ کاسٹنگ سروسز لمیٹڈ

فلم پروڈکشن

ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ

ریڈیو براڈکاسٹنگ

کوہ نور ایئر ویوز پرائیویٹ لمیٹڈ

تیل مصنوعات

ہارون آئلز پرائیویٹ لمیٹڈ

تجارت

پاکستان ہیرالڈ مرکنٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

حمید ہارون

کمپنی کے بانی محمود عبداللہ ہارون کے بھتیجے، وہ اس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

مزید معلومات

شہ سرخیاں

غداری کیس ،لاہورہائی کورٹ کے سیرل المیڈا کانام ای سی ایل سے ہٹانے اور وارنٹ واپس لینے کے احکامات ،2018، ڈان، رسائی 7 فروری 2019۔

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو 15 جنوری 2019 ڈان کوبذریعہ کوریئر کمپنی اورای میل معلومات کی درخواست بھیجی گئی، تاہم کمپنی نے یکم فروری 2019 اور 4 فروری 2019 کو یاددہانی کے باوجود جواب نہیں دیا لیکن 4 فروری 2019 کو جواب دیا،اس میں بتائی گئی معلومات جانبدارانہ تھیں، اس کی مالیاتی اور انتظامی معلومات آن لائن دستیاب نہیں ہے۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ