This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/04 at 15:45
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

92 نیوز

92 نیوز اپنے نام کے دلچسپ پس منظر کے ساتھ شروع ہوا،چینل کے بانی مالکان نے دو وجوہات کی بنا پر اس کا نام 92 نیوز رکھنے کافیصلہ کیا، ایک تو پاکستان کا کنٹری کوڈ 92 ہے جبکہ پاکستان نے 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ مالکان کہتے ہیں کہ جب آپ ان دو چیزوں کو ذہن میں لاتے ہیں تو پھر نیوزچینل 92 کا ٹائٹل واضح ہوجاتاہے۔ 92 نیوز نے ملک میں پورے نشری میڈیا کے میدان میں انتہائی جدید ترین نشری ٹیکنالوجیز استعما کرنے کا دعویٰ کیا۔ ان کادعویٰ ہے کہ وہ ملک میں پہلا ایچ ڈی چینل ہیں جنہوں نے ہولو گرام ٹیکانالوجی استعمال کی جس میں تمام ناظرین ویڈیو مواد کوتھری ڈی میں دیکھ سکتے ہیں۔ چینل کے مطابق انہوں نے ہی پہلی دفعہ اپنی ٹرانسمیشن کیلئے ڈولبائے ڈیجیٹل آڈیو کا استعمال کیا، انہوں نے پہلا 360 ڈگری ورچوئل نیوز اسٹوڈیو بھی چلایا اورپاکستان میں کسی بھی ٹی چینل کا جدید ترین نیوز روم بنایاگیا۔

92 نیوز برطانیہ میں بھی اپنا براڈکاسٹ کاروبار چلاتاہے جہاں وہ 92 نیوز یو کے بیم چلا رہے ہیں،92 نیوز کی مالک کمپنی نے 2017 میں اردو کاروزنامہ 92 شروع کرتے ہوئے پرنٹ میڈیا میں بھی قدم رکھا اوراس سے پہلے آن لائن میڈیا بھی شروع کیا۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

3%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

گیلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

92 نیوز گیلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے ،اس کے تمام حصص میاں برادرز بھائیوں کے درمیان تقسیم ہیں، میاں محمد حنیف کے33.98% حصص، میاں محمد عثمان کے 33.01% اور میاں محمد رشید 33.01% حصص مالکان ہیں، اس طرح میاں فیملی کمپنی کے 100 فیصدحصص کا مالک ہے۔

ووٹ کا حق

معلومات دستیاب نہیں

انفرادی مالک

میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2015

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

محمد حنیف

92 نیوز کے چیئرمین اور میاں فیملی کے بڑے صاحبزادے ہیں جوصوبہ پنجاب کے صنعتی دل فیصل آباد میں مقیم ایک ممتاز صنعتی خاندان ہے۔ چینل شروع کرنے سے پہلے میڈیا میں ان کا کوئی تجربہ نہیں تھا، محمد حنیف ممتاز مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک مالک بھی ہیں جو آئل ریفائنری، شوگر ملز، کوکنگ آئل (کسان گھی کے نام سے مشور برینڈ) سمیت مختلف کاروبار کرتے ہیں، اس کے علاوہ میڈیکل اور تعلیم کے شعبہ میں کام کررہے ہیں جس میں ایک نجی میڈیکل یونیورسٹی جامعہ فیصل آباد اور مدینہ ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

محمد رشید

92 نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میاں حنیف کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، وہ مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی بھی ہیں، گیلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ اور 92 نیوز ٹی وی چینل اور اخبار روزنامہ 92 شروع کرنے سے پہلے ان کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

ڈیٹا موجود نہیں

دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات

محمد عثمان سلیم

مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی محمد سلیم کے بیٹے اورمحمد حنیف اور محمد رشید کے بھتیجے ہیں، ان کے متعلق معمولی سی معلومات بھی نہیں ہے لیکن چچا کی طرح ان کا بھی میڈیا میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔

رابطہ

92 نیوز، بھبتیاں چوک

نزد حبیب میٹرو بینک، رائیونڈ روڈ لاہور

ٹیلی فون: 92-42-35459811-5

ای میل: info@92newshd.tv

ویب سائٹ:92newshd.tv

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

3.54 ملین ڈالر/373 ملین روپے (2016-17)

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

0.38 ملین ڈالر/ 40 ملین روپے (2016-17)

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے باوجود معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے،ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی کمپنی کی رپورٹ 2017 سے مالیاتی معلومات حاصل کی گئیں،ایس ای سی پی کے پاس نیشنل کمیونیکشنز سروسز ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے جمع کرائی گئیں اکائونٹس کی سالانہ تفصیلات میں بھی مالی معلومات نہیں ملیں۔ روپے کے ڈالروں میں تبدیل کرانے کیلئے 2017 میں اسٹیٹ بینک کے اوسط ریٹ 105 بتایا تھا۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ