آج نیوز
آج نیوز ملک کے اولین اور انتہائی بااثر میڈیا گروپوں میں سے ایک ہے جسے بزنس ریکارڈر گروپ کہتے ہیں جو ایم اے زبیری نے 1965 میں قائم کیا اور اس کا آغازڈیلی بزنس ریکارڈرز کے ساتھ کیا جس کی کلی توجہ مالیاتی صحافت پر تھی۔ 2002 میں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے ٹی وی اور ریڈیو کی نشریات کی اجازت ملنے کے بعد گروپ نے 2005 میں آج ٹی وی کا آغاز کیا، پہلے پہل یہ مختلف خبروں اورانٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک عام سا چینل تھا، مارچ 2009 میں اسے حالات حاضرہ اور خبروں کے دن رات چلنے چینل میں بدل دیا گیا، گروپ نے انٹرٹینمنٹ کے حصہ کو میڈیا بزنس سے الگ کردیا اور پلے ٹی وی کے نام سے ایک چینل قائم کردیا جسے 2014 میں نیا نام پلے میکس دیا گیا لیکن 2015 میں اسے دوبارہ آج انٹرٹینمںٹ کا نام دے دیا گیا۔
بزنس ریکارڈر گروپ کے حصہ کے طور پرآج نیوز ٹی وی چینلز کے ایک چھوٹے کلب کا حصہ برقراررکھنے میں کامیاب ہوگیا جس نے سادہ صحافت کرنے اور خود کو سنسنی خیزی سے دوررکھنے کی کوشش کی جیسا کہ دوسرے درجنوں خبروں اور حالات حاضرہ کے ٹٰی وی چینلز اپنی ریٹنگز کو بڑھانے کیلئے ایسی خبروں کا سہارا لیتے ہیں۔
سامعین کا حصہ
7.00%
ملکیت کی نوعیت
نجی
جغرافیائی کوریج
قومی وبین الاقوامی
رابطے کی نوعیت
مفت مواد
میڈیا کمپنیاں/گروپس
ریکارڈر ٹیلی وژن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ
ملکیت کا ڈھانچہ
آج ٹی وی کو ریکارڈر ٹیلی وژن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ چلاتی ہے، اس کے زیادہ تر85.32% حصص دو کمپنیوں ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لیمٹڈ کے (55.02%) اور ایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے (30.30%) حصص ہیں۔ باقی 14.68% حصص زبیری فیملی کے ارکان وامق اے زبیری کے 4.89%، آصف اے زبیری کے 4.89% حصص، ارشد اے زبیری کے 3,67% اور احمد اے زبیری کے 1.22% حصص ہیں۔
ایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈ بھی زبیری فیملی کے ارکان کی ملکیت ہے جس میں وامق اور آصف عزیز زبیری کے الگ الگ 33.33%، ارشد اے زبیری کے 25 فیصد اور احمد اے زبیری کے 8.33%حصص ہیں۔
اسی طرح ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصص میں بھی میں وامق اور آصف عزیز زبیری کے الگ الگ 33.33%، ارشد اے زبیری کے 25 فیصد اور احمد اے زبیری کے 8.33%کے مالک ہیں۔
آخر کار زبیری فیملی ریکارڈر ٹیلی وژن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ اورایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ بالواسطہ اور بلا واسطہ سو فیصد کنٹرول رکھتے ہیں۔وامق زبیری اور آصف زبیری الگ الگ 33.32%(براہ راست4.89%، ایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈکے ذریعہ18.34%اور ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 10.09%حصص کے مالک ہیں، ارشد اے زبیری کے 25.03%(براہ راست 3.67%، ایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈکے ذریعہ 13.76%، ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ7.60%جبکہ احمد اے زبیری کے 8.32%( براہ راست 1.22%، ایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈکے ذریعہ4.58%اور ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 2.52%حصص کے مالک ہیں۔
ووٹ کا حق
ہر ممبر کا ایک ووٹ تصورہو گا اور فیصلہ سادہ اکثریت سے ہوگا، تنازع کی صورت میں چیئرمین کا ووٹ فیصلہ کن کردار اداکرے گا۔
انفرادی مالک
عام معلومات
قیام کا سال
2005
بانی کے جڑے ہوئے مفادات
بزنس ریکارڈر گروپ کی بنیاد رکھی اوروہ ڈیلی بزنس ریکارڈر کے بھی بانی اور ایڈیٹر انچیف ہیں۔ وہ آج ٹی وی کے پیٹرن انچیف ہیں، ان کی مقبولیت کی وجہ ان کے میڈیا کاروبار میں کامیابیاں ہیں ۔انہیں 1947 میں پاکستان بننے سے دوبرس پہلے 1945 میں دلی میں روزنامہ ڈان میں سب ایڈیٹر اور رپورٹر کے طور پرکام کرنے کا موقع ملا۔، جب 14 اگست 1947 کو پاکساتن وجود میں آگیا تو ایم اے زبیری ڈان میں سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر بن گئے جس پر انہوں نے برسوں کام کیا۔ 1951 میں انہیں پاکستان ہیرالڈ لمیٹڈ کی انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے ڈان کی ہی ایک پبلی کیشن ایوننگ سٹار کا ایڈیٹر تعینات کردیاگیا۔ 1965 میں ایم اے زبیری نے راہیں جدا کرتے ہوئے اپنا اخبار ڈیلی بزنس ریکارڈر شروع کرلیا، اس طرح دونوں پاکستان میں کاروباری صحافت کے اولین ادارے بن گئے جبکہ ایک میڈیا گروپ کی بنیاد بھی رکھی جو ترقی کرتارہا، زبیری کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرزایڈیٹرز کے بانی رکن اور صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، صحافت کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2003 میں قومی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، وہ 2010 میں 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات
براڈکاسٹ، کاروباری اور مینجمنٹ پس منظر کی حامل شخصیت ہیں، بزنس ریکارڈر گروپ کے بانی ایم اے زبیری کے بیٹے شہاب کو2003 میں آج ٹی وی اور ڈیلی بزنس ریکارڈر سمیت بزنس ریکارڈر گروپ کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیاگیا، وہ ڈیجیٹل پبلشرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جو پاکساتن میں بڑے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے گروپوں کا مجموعہ ہے۔ماضی میں وہ ملک کے سب سے پہلے نجی ٹی وی این ٹی ایم کے ریجنل ڈائریکٹر،سرکاری پی ٹی وی ورلڈ کی ملکیت مارکیٹنگ کمپنی ویک اینڈ ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورپاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسی انٹرفلو کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔ بی بی سی، وائس آف امریکا اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کانٹینٹ پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی وہ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات
ڈیٹا موجود نہیں
دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات
آج ٹی وی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ایم اے زبیری کے پوتے ہیں ، وہ الیکٹرانک میڈیا اداروں کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کے بورڈ کے ممبر اورپاکستان سینٹر فار فیلن تھراپ کے بورڈ ممبر بھی ہیں جبکہ پاکستان میں واحد غیر سرکاری پرنٹنگ سہولت ایپکس پرنٹری اورہائی ٹیک انفارمیشن سلوشنز فراہم کرنے والی فرم ای ڈائنامکس کو بھی چلاتے ہیں۔
رابطہ
آج ٹی وی،531 بزنس ریکارڈر روڈ، PK-74550، کراچی
ٹیلی فون: (92-21) 111-010-010
فیکس: (92-21) 32237067
ای میل:aaj@aaj.tv
ویب سائٹ:www.aaj.tv
معاشی معلومات
آمدن (ملین ڈالرز میں)
101.84ملین ڈالر/1.218ارب روپے(2017-18)
آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)
5.49ملین ڈالر /604.28ملین روہے (2017-18)
اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)
معلومات دستیاب نہیں
مارکیٹ میں حصہ
معلومات دستیاب نہیں
مزید معلومات
میٹا ڈیٹا
کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے باوجود معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے، مالیاتی معلومات کمپنی کی جانب سے ایس ای سی پی کو 2107-18 کیلئے جمع کرائی گئی ایک رپورٹ سے اخذ کی گئی ہیں، رقم جون 2018 کیلئے 119 روپے فی ڈالر کے نرخ کی بنیاد پر تبدیل کی گئی۔