This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/12/04 at 22:12
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

Express.com.pk

پاکستان میں تمام ابتدائی آن لائن پلیٹ فارمز کی طرح www.express.com.pkاصل میں روزنامہ ایکسپریس کے غیرملکی قارئین کیلئے بنائی گئی تھی لیکن بتدیج ٹیکنالوجی آنے اورکتاب بیبی کی عادت تبدیلی ہونے کے باعث یہ ان پلیٹ فارمز کو اہم خبریں اورتجزیئے فراہم کرنے اور اس کی دوسرے ویب سائٹسwww.tribune.com.pk, www.express.pk and

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

2.72%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

ایکسپریس میڈیا گروپ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

www.express.com.pkایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے ،سلطان علی لاکھانی اس کے 33.33% حصص کے مالک ہیں، کمپنی کے باقی حصص میں بلال علی لاکھانی 33.33% اور اعجازالحق 33.33% حصص رکھتے ہیں جو ایکسپریس میڈیا گروپ کی متعدد کمپنیوں میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔. .

ووٹ کا حق

معلومات دستیاب نہیں

انفرادی مالک

گروپ / انفرادی مالک

اعجازالحق

اعجاز الحق ایکسپریس میڈیا ، لیکسن گروپ اور اس کی کئی کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں، وہ ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور روزنامہ ایکسپریس کے مینجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔

33.3%
میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2012

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

سلطان علی لاکھانی

بھارت کے موجودہ صوبہ مہاراشٹرکے ایک قصبہ گوندیا میں 1948 میں پیدا ہوئے، ان کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی جہں ان کے والد حسن علی نے 1954 میں اپنا کاروبار قائم کیا، وقت گزرنے کے ساتھ یہ کاروبار پھیلتا گیا اور اب لاکھانی گروپ پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مصنوعات کا سب سے بڑا گروپ ہے۔
سلطان علی لاکھانی نے 1988 تک گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کیا اور اس وقت اس کے مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں،وہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسربھی ہیں جو مکمل طور پر لیکسن گروپ کی ملکیت ہے،اس میں ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ( جوایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ سمیت بعض ٹی وی چینلز کی مالک اور انہیں چلاتی ہے۔ایکسپریس پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ( جواردو اخبار روزنامہ ایکسپریس، انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون اورسندھی زبان کااخبار سندھ ایکسپریس چلاتی ہے) اور ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں( جو تین بڑی نیوز ویب سائٹس www.express.com.pk، www.express.pkاورwww.tribune.com.pkچلاتی ہے) ۔
سلطان علی لاکھانی طویل عرصہ سے پاکستان میں میکسیکو کے اعزازی قونصلر ہیں، ان کی سیاست میں بھی گہری دلچپسی ہے اور 1988 اور 1994 کے درمیان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ بینک فراڈکرنے کے جرم کا بھرپورطریقے سے دفاع کیا جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے 2000 میں انہیں گرفتار کرلیا او نو ماہ تک قید میں رکھا۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

سلطان علی لاکھانی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور لیکسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں۔(مزید تفصیلات کیلئے اوپر دیکھیئے)

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

ایازخان

1988 میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے گریجویشن کیا اور 1989 میں روزنامہ نوائے وقت لاہور میں ایک زیرتربیت سب ایڈیٹر کے طورپر صحافتی کیریئر کا آغازکیا، دس سال کے عرصہ کے بعد وہ نیوز ایڈیٹر بن گئے۔
2002 میں انہوں نے نوائے وقت کو چھوڑا اور روزنامہ ایکسپریس میں نیوزایڈیٹر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی،ایک سال بعد انہیں اخبار کا ایڈیٹر بنا دیا گیا اور ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے دوسرے نیوز پلیٹ فارم شروع کرنے کے بعد انہیں گروپ ایڈیٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات

اعجازالحق

www.express.com.pkکے چیف آپریٹنگ آفیسر اورروزنامہ ایکسپریس کے مینجنگ ایڈیٹر ہیں، وہ ایکسپریسایکسپریس میڈیا گروپ کی کئی کمپنیوں میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

رابطہ

پلاٹ نمبر5 ، ایکسپریس وے، آف کورنگی روڈ کراچی

ٹیلی فون: +92 (0)-21-35800051-8

فیکس: +92 (0)-21-35800050-5803835

ویب سائٹ: www.express.pk

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

1.66 ملین ڈالر/ 186.56ملین روپے

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

0.63 ملین ڈالر /71.28 ملین روہے

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

1.66 ملین ڈالر/186.56 ملین روپے(100%)

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

میڈیاگروپ کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔اس میڈیا گروپ کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت سے متعلق آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں کی گئی۔اس میڈیا ادارے کی پروفائل میں استعمال کی گئی مالی معلومات مالی سال 2017-18 سے متلعق ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے، 2017-18کیلئے اسٹیٹ بینک کا روپے سے ڈالر میں تبدیل کرانے کا اوسط ریٹ (112.43)استعمال کیاگیا۔
اوپر ذکر کیا گیا منافع اور آمدن صرفwww.express.com.pkا نہیں بلکہ یہ پورے ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کا ہے۔نعمان قریشی سے 21 مارچ 2019 کو فون پر انٹرویو کیا گیا تھا۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ