This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/12/04 at 22:34
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

Tribune.com.pk

www.tribune.com.pkایک عشرے سے پاکستان میں خبروں کی ویب سائٹس میں سرفہرست شمارہوتی ہے، پہلے ڈیجیٹل کا نعرہ لئے یہ اپنی اخبارکی ڈیجیٹل کاپی کی بجائے اپنے قارئین کو لمحہ بہ لمحہ تازہ ترین خبریں فراہم کرتی ہے، یہ کلک کرنے والی شہ سرخیوں اور حالات حاضرہ کے ساتھ تفریح کی ملی جلی خبروں کی پہلی پاکستانی ویب سائٹ ہے۔

یہ خبروں میں ملٹی میڈیا کا استعمال کرنے والی بھی ویب پہلی سائٹ بن گئی ہے، اگرچہ اس کا یہ سیکشن ٹریبیون لیب کہلاتا ہے، یہ وضاحتی تصاویر، تفصیلی انفو گرافکس اور آڈیوویڈیو مواد کے ساتھ رپورٹ کئے گئے مواد پر مبنی خبریں شائع کرتا ہے۔

لائف اسٹائل، پاپ کلچر اور انٹرنیشنل انٹرٹینمنٹ وٹیکنالوجی انڈسٹریز کی خبروں پر توجہ کی وجہ سے www.tribune.com.pkشہری میں انگریزی پڑھنے والے نوجوانوں کے درمیان انتہائی مقبول ویب سائٹ بن چکی ہے۔ ایک تیسرے فریق کے ڈیٹا کے مطابق یہ 2018 کے دوران پاکستان میں چھٹی سب سے زیادہ وزٹ کی جانی والی ویب سائٹ تھی۔

ادارتی پالیسی کے حوالے سے ویب سائٹ اپنی ساتھی اخبار سے نالکل مختلف ہے، اخبار ایکسپریس میڈیا گروپ کی دیگر پبلی کیشنز کی طرح مصلحت پسند، مارکیٹ دوست اور اسٹیبلشمنٹ کےحق میں ادارتی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اکثر اوقات یہ پاکستان میں تقسیم کئے جانے والے نیو یارک ٹائمز کے انٹرنیشنل ایڈیشن میں شائع مضامین کو بھی سینسر کردیتی ہے لیکن اس کے برعکس ویب سائٹ نے برسوں سے چلی آرہی سماجی ممنوعات کو توڑا ہے اوراقلیتوں کے حقوق، توہین مذہب کے قوانین اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے حساس معاملات کی کوریج کی ہے۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

2.59%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

ایکسپریس میڈیا گروپ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

www.tribune.com.pkایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے،سلطان علی لاکھانی اس کے 33.33% حصص کے مالک ہیں، کمپنی کے باقی حصص میں بلال علی لاکھانی 33.33% اوراعجازالحق 33.33% حصص رکھتے ہیں جوایکسپریس میڈیا گروپ کی متعدد کمپنیوں میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔.

ووٹ کا حق

معلومات دستیاب نہیں

انفرادی مالک

گروپ / انفرادی مالک

اعجازالحق

اعجاز الحق ایکسپریس میڈیا ، لیکسن گروپ اور اس کی کئی کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں، وہ ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور روزنامہ ایکسپریس کے مینجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔

33.3%
میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2010

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

سلطان علی لاکھانی

بھارت کے موجودہ صوبہ مہاراشٹرکے ایک قصبہ گوندیا میں 1948 میں پیدا ہوئے، ان کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی جہں ان کے والد حسن علی نے 1954 میں اپنا کاروبار قائم کیا، وقت گزرنے کے ساتھ یہ کاروبار پھیلتا گیا اور اب لاکھانی گروپ پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مصنوعات کا سب سے بڑا گروپ ہے۔
سلطان علی لاکھانی نے 1988 تک گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کیا اور اس وقت اس کے مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں،وہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسربھی ہیں جو مکمل طور پر لیکسن گروپ کی ملکیت ہے،اس میں ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ( جوایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ سمیت بعض ٹی وی چینلز کی مالک اور انہیں چلاتی ہے۔ایکسپریس پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ( جواردو اخبار روزنامہ ایکسپریس، انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون اورسندھی زبان کااخبار سندھ ایکسپریس چلاتی ہے) اور ایکسپریس ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں( جو تین بڑی نیوز ویب سائٹس www.express.com.pk، www.express.pkاورwww.tribune.com.pkچلاتی ہے) ۔ سلطان علی لاکھانی طویل عرصہ سے پاکستان میں میکسیکو کے اعزازی قونصلر ہیں، ان کی سیاست میں بھی گہری دلچپسی ہے اور 1988 اور 1994 کے درمیان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ بینک فراڈکرنے کے جرم کا بھرپورطریقے سے دفاع کیا جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے 2000 میں انہیں گرفتار کرلیا او نو ماہ تک قید میں رکھا۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

سلطان علی لاکھانی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور لیکسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں۔ مزید تفصیل کیلئے اوپر دیکھئے۔

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

نوید حسین

کراچی کے سینٹرل نیوز روم میں پہلے ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون میں ایڈیٹر انچارج کے طور پر کام کررہے تھے کہ انہیں جون 2017 میں اخبار اور اس کی ویب سائٹ کا ایڈیٹر بنا دیا گیا۔انہوں نے 2010 میں سما نیوزٹیلی وژن چینل جہاں وہ چھ ماہ تک سینئر کاپی ایڈیٹر رہنے کے بعد کوچھوڑدیا اورایکسپریس ٹریبیون میں شمولیت اختیار کی ، اس سے پہلے وہ ڈان نیوز ٹیلی وژن چینل میں بھی دوسال تک سینئر کاپی ایڈیٹر، ڈیلی دی نیوزانٹرنیشنل کی ادارتی ٹیم کے ساتھ تقریباً پانچ سال اور پشاور میں ڈیلی فرنتیئر پوست میں تین سال تک سب ایڈیٹر رہے۔

دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات

بلال علی لاکھانی

امریکہ کے ممتاز Yale اسکول آف مینجمنٹ سے تعلیم یافتہ ہیں، انہوں نے کراچی سے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کی اشاعت اور اس کی ویب سائٹ www.tribune.com.pkشروع کرکے اپنے پروفیشنل کیریئر کاآغاز کیا، وہ سلطان علی لاکھانی کے بیٹے ہیں۔

رابطہ

ایکسپریس ٹریبیون آفس

پلاٹ نمبر5 ، ایکسپریس وے، آف کورنگی روڈ کراچی، 75500

ٹیلی فون: +92 (0)-21-358-000-51; +92-21-358-000-58

فیکس: +92(0)-21-35800050

ویب سائٹ:tribune.com.pk

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

1.66 ملین ڈالر/ 186.56ملین روپے

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

0.63 ملین ڈالر /71.28 ملین روہے

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

1.66 ملین ڈالر/186.56 ملین روپے(100%)

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

میڈیاگروپ کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود جواب نہیں دیا گیا۔اس میڈیا گروپ کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت سے متعلق آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں کی گئی۔#
اس میڈیا ادارے کی پروفائل میں استعمال کی گئی مالی معلومات مالی سال 2017-18 سے متلعق ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے، 2017-18کیلئے اسٹیٹ بینک کا روپے سے ڈالر میں تبدیل کرانے کا اوسط ریٹ (112.43)استعمال کیاگیا۔
اوپر ذکر کیا گیا منافع اور آمدن صرفwww.tribune.com.pkا نہیں بلکہ یہ پورے ٹیلی وژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کا ہے۔نوید حسین سے 25 مارچ 2019 کو فون پر انٹرویو کیا گیا تھا۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ