مشرق گروپ آف نیوزپیپرز
مشرق گروپ آف نیوزپیپرز خیبرپختونخوا میں قائم ایک میڈیا گروپ ہے جو اردوزبان میں اخبار روزنامہ مشرق، انگریزی اخبار دی سٹیٹسمین اور پشتو زبان کے چینل مشرق ٹی وی کو چلاتا ہے۔
یہ گروپ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اورایم او ایم پاکستان کو گروپ کے ملکیتی ڈھانچہ،حصص مالکان اور دیگر تفصیلات کے حوالہ سے کومصدقہ دستاویزات نہیں ملیں۔یہ صوبے میں مضبوط ترین میڈیا گروپ ہے۔
کلیدی کمپنی
ڈیٹا موجود نہیں
کاروبار فارم
نجی
قانونی فورم
گروپ رجسٹرنہیں
کاروباری شعبے
پبلشنگ اور ٹی وی براڈ کاسٹنگ
انفرادی مالک
دیگر پرنٹ آوٹ لٹس
دی سٹیٹسمین
دیگر ٹی وی آوٹ لٹس
مشرق ٹی وی
دیگر آن لائن آوٹ لٹس
www.mashriqtv.pk
https://www.mashriqtv.pk/E-Paper/the-statesman
https://www.mashriqtv.pk/E-Paper/peshawar/
میڈیا کاروبار
ٹی وی براڈکاسٹنگ
ڈیوائن انٹروینشن پرائیویٹ لمیٹڈ
کاروبار
کنسٹرکشن
کارکون پرائیویٹ لمیٹڈ
عام معلومات
قیام کا سال
1996
بانی کے منسلک مفادات
پشاور کی کاروباری فیملی سے تعلق رکھتے تھے، وہ 1996 میں سرکاری سطح پر چلنے والے مشرق کی نجکاری کی کامیاب بولی کے ساتھ میڈیا کے کاروبار سے منسلک ہوئے۔ان کے بھائی مرحوم ظفرعلی شاہ سیاست میں سرگرم تھے اور وہ رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے، سیاسی طور پر یہ فیملی پاکستان پیپلزپارٹی کے قریب تھی اوراس وقت یہ شمالی مغربی سرحدی صوبہ میں اقتدار میں تھی اسی دور میں اس فیملی نے کامیاب بولی سے مشرق اخبار کا کنٹرول لیا تھالیکن اب صوبہ کو نیا نام خیبرپختونخوادیا گیا ہے۔ میڈٰیا انڈسٹری میں آنے سے پہلے تجمیر شاہ تعمیراتی شعبہ میں فیملی کا کاروبار چلاتے تھے، فیملی کا مذہبی ساداات فیملی کے حوالے سے مشہور ہے۔
ملازمین
معلومات دستیاب نہیں
رابطہ
روزنامہ مشرق، بلال ٹائون، گرینڈ ٹرنک روڈ، پشاور
ٹیلی فون: +92-(0)91-2584583
فیکس: +92-(0)91-2651682
ویب سائٹ:www.mashriqtv.pk/E-Paper/peshawar/2019-02-12/page-1
معاشی معلومات
آمدن (معاشی معلومات/اختیاری
معلومات دستیاب نہیں
جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)
معلومات دستیاب نہیں
اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)
معلومات دستیاب نہیں
مزید معلومات
میڈیا ڈیٹا
کمپنی کو11 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اورای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی لیکن جواب نہیں ملا۔ یکم فروری 2019 کو کوریئر اور4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کاپیغام بھیجا گیا لیکن اس بار بھی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ 12 فروری 2019 کو جاننے کے حق کے قانون کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کے انفارمیشن کمیشن ک درخواست دی گئی تاکہ 2018 میں اخبار کو جاری ہونے والے اشتہارات کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔ انفارمیشن کمیشن نے متعلق اتھارٹی کو جاننے کے حق کے قانون کے تحت معلومات فراہم کرنے کاحکم دیا لیکن صوبائی انفارمیشن کمیشن کی ہدایت کے باجود تفصیلات نہیں دی گئیں،اس ضمن میں 5 مارچ 2019 کو خیبرپختونخوا حکومت کے کمشنر انفارمیشن کو ایک شکایت درجہ کرائی گئی جس میں متعلقہ حکام کی جانب سے معلومات کی فراہمی پر پورا نہ اترنے کا کہا گیا۔ کمشنر نے دوبارہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانون کے تحت تفصیلات دی جایہں لیکن 3 مئی 2019 تک کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔