ریڈیو براق (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ریڈیو براق (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا آغاذ اکتوبر 2005 میں ہوا تھا جب اسے سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اسلام آباد دفتر میں رجسٹر کروایا گیا۔ خالد خان مہمند اور آصف علی کمپنی میں دو ساتھی تھے جن کا برابر حصہ تھا انہوں نے ریڈیو براق (پرائیویٹ) لیمٹڈ قائم کیا تاکہ وہ معلومات، ٹیکنالوجی سے متعلق کاروبار، سیٹلائٹ مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن اور ریڈیو کی نشریات کو چلانے کے لیے سرکاری اجازت لیے سکیں۔ تاہم اس کے بعد سٹیشن کے ملکیت تبدیل ہوگئی اور اب موجودہ کمپنی کی مالک سما ٹی وی کے مالک ظفر الحمید صدیقی کی بیٹی سارہ صدیقی سٹیشن۔ ریڈیو براق پرائیویٹ لمیٹڈ سماء ایف ایم ریڈیو سٹیشن کو چلاتا ہے۔
کاروبار فارم
نجی
قانونی فورم
لیمٹڈ لائبلٹی کمپنی (ایل ایل سی)
کاروباری شعبے
ریڈیو براڈکاسٹنگ
انفرادی مالک
سارہ صدیقی صاحبہ کے پاس بین الاقوامی براڈکاسٹ صحافت میں ڈگری موجود ہے۔ 2016 میں ان کے والد ظفر صدیقی نے سارہ کو سما ٹی وی کا وائس چئیرپرسن تعینات کیا۔ لیکن اس سے قبل وہ سماء ٹی وی پر پروڈیوسر اور میزبان کے طور پر کام کر چکی ہیں اور بی بی سی، چینل 4، سی سی ٹی وی اور آئی ٹی این جیسے چینلز کے لیے بھی انہوں نے کام کیا ہے۔ ان کے پاس براڈکاسٹ صحافت کے علاوہ مختصر فلمیں بنانے، دستاویزی فلمیں بنانے، میڈیا تحقیق اور کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ
www.cutacut.com,
کے نام سہ ڈیجٹل میڈیا پلیٹ فارم بھی چلاتی ہیں جو دیسی ملینیلز کے لیے ہے جس کا مقصد مواد کے ڈھیر میں سے ان کے مطلب کی چیزیں انہیں دینا ہے۔ یہ اس سائٹ پر تہذیب، تفریح، سیاست، مشہور شخصیات اور ان کہانیوں کا ذکر ہوتا ہے جو نہایت حیرت انگیز ہوں۔ ویب سائٹ کا مشن ہے کہ ”ان لوگوں اور ان مسائل کو سامنے لانے کا موقع دینا جنہیں کافی عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔” ان کے والد کی جانب سے سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس کمپنی رجسٹر کروا دینے کے بعد انہیں ایف ایم 4۔107 کا کنٹرول دے دیا گیا۔

سید رضوان سعود
سید سعود رضوان کمپنی کے 01۔0 فی صد شیئر کے مالک ہیں۔ وہ جنگ اور سما ٹی وی گروپ کے چیف فائنینشل افسر ہیں۔
دیگر آن لائن آوٹ لٹس
https://www.samaafm.com/
میڈیا کاروبار
ریڈیو براڈکاسلانگ
ریڈیو براق (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ٹی و ریڈیو براڈکاسٹنگ
جاگ براڈکاسٹنگ سسٹم پرائیویٹ لیمٹڈ (خاندانی ملکیت)
عام معلومات
قیام کا سال
2005
بانی کے منسلک مفادات
کمپنی کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی کے حوالے سے کوئی اور معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
خالد خان محمد کے ساتھ اس کمپنی کے شریک مالک تھے۔ ان کے حوالے سے بھی دیگر معلومات موجود نہیں ہیں۔
ملازمین
معلومات دستیاب نہیں
رابطہ
تیرویں منزل، ٹیک سٹی کارپوریٹ ٹاؤر، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی، پاکستانٹیلیفون: +92(0)21-111872622
ویب سائٹ: www.samaafm.com/default.aspx
ٹیکس/آئی ڈی نمبر
CUIN: 0052779
معاشی معلومات
آمدن (معاشی معلومات/اختیاری
ملین 0.26 امریکی ڈالر / ملین 26.575 پاکستانی روپے (2013-14)
جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)
ملین(0.51) امریکی ڈالر/ ملین(52.91) پاکستانی روپے(2013-14)
اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)
معلومات دستیاب نہیں
انتظامیہ
ایگزیکٹو بورڈ + مفاد ایگزیکٹو بورڈ
معلومات دستیاب نہیں
مزید معلومات
میڈیا ڈیٹا
8 فروری 2019 کو معلومات کے لیے کمپنی کو ایک ڈاک ڈالی گئی اور اس کے ساتھ ای میل بھی کی گئی۔ اس پر اسٹیشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ایک اور ڈاک 15 فروری کو بھیجا گیا اور ایک اور ای میل 18 فروری کو بھیجی گئی۔ جواب میں نوید صدیقی نے لکھا کہ ”جنگ براڈکاسٹنگ سے منسلک تمام معلومات ایم او ایم کو بھج دی گئی ہیں” تاہم ایم او ایم پاکستان نے ایف ایم 104 کو خریدنے والی کمپنی کے اصل کاغزات سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے حاصل کیے۔ ان سے صاف پتہ چلتا ہے کے اسٹیشن کے 98 فی صد سے زائد شیرز سما ٹی وی کے مالک کی بیٹی کے ہیں۔