This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/04 at 19:00
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

نجیب احمد

نجیب احمد

کمپنی کو نجیب کا خاندان ہی چلا رہا ہے۔ دونوں میاں بیوی مل کر ریڈیو سٹیشن چلا رہے ہیں۔ دونوں کا ریڈیو براڈ کاسٹنگ میں کافی تجربہ ہے۔ دونوں مل کر سٹیشن کو پیش آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ 2018 میں گیلپ کی درجہ بندی میں ملک میں سنا جانے والا پانچواں ریڈیو چینل تھا۔

اپنے چینل کا افتتاح کرنے سے پہلے وہ ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر تھے۔ اس وقت وہ ایف ایم 99 میں پروگرام ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے چینل کو اس مقام تک پہنچانے میں کافی محنت کی ہے۔ احمد نے تمام پرائیویٹ نشریات والے براڈکاسٹرز کو اکٹھا کر کے آزاد ریڈیو ایسوسی ایشن قائم کی۔ فاخرہ نجیب پاور 99 کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد میں بچوں میں خواندگی بڑھانے کے لیے پاور فاؤنڈیشن کے نام سے منسلک ایک ریڈیو پروگرام کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام ”براڈکلاس – سیکھنے کے لیے سنو” ہے۔ وہ کمیونیکیٹرّ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ممبر ہیں اور نجیب احمد ان کے شوہر ہیں۔

نجیب کے پاس دی کمیونیکیٹرّ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 67 فیصد شیئر ہیں۔ ان کی بیوی فاخرہ کے پاس 19 فیصد ہیں جبکہ بشیر احمد کے پاس 14 فیصد شیئر ہیں جو غالبا ان کے خاندان کے رکن ہیں۔

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ریڈیو براڈکاسٹنگ

دی کمیونیکیٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

23 جنوری 2019 کو کمپنی کو ای میل اور کوریئر کے ذریعے ایک معلومات کے حصول کے لیے مراسلہ بھیجا گیا تھا۔ ای میل واپس آگئی تو کمپنی کے اسلام آباد دفتر سے نیا ای میل ایڈریس لے کر دوبارہ بھیجی گئی۔ اس کے نتیجے میں ایک اور یادہانی کی ای میل 17 فروری 2019 کو جبکہ کورئیر کے ذریعے 15 فروری 2019 کو بھیجی گئی تھی۔ اس پر بھی میڈیا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ البتہ سٹیشن اپنے سی ای او اور دیگر انتظامیہ کے بارے میں بعض معلومات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کرتا ہے۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ