This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/11/04 at 18:18
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

میاں فیملی

میاں فیملی ایک ممتاز اور امیر کاروباری فیملی ہے جو فیصل آبادمیں مقیم ہے، ان کے خوراک، اسٹیل، توانائی، تعلیم اورصحت سمیت متعدد کاروباری مفادات ہیں لیکن حال ہی میں میڈیا گروپ کے قیام میں بھی اس فیملی کی دلچسپی پیدا ہوئی جو 92 نیوز ٹی وی چینل اور روزنامہ 92 کا مالک ہے، وسیع تر غیر میڈیا کاروبار میں وہ مدینہ گروپ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

تین میاں بھائیوں میں سب سے بڑے میاں محمد حنیف ہیں جو 92 نیوز کے چیئرمین ہیں، وہ ممتاز مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی بھی ہیں۔ میاں محمد رشید 92 نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی ہیں اور میاں محمد سلیم بھی مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی ہیں۔ ان تینوں بھائی کو محمد سلیم کے بیٹے میاں عثمان سلیم اور بھتیجے حنیف اور رشید معاونت کرتے ہیں

 

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ٹی وی براڈ کاسٹنگ

گیلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ

پبلشنگ

گیلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ
سٹیل

http://مدینہ انٹرپرائزز لمیٹڈڈ

فوڈ

مدینہ شوگر ملز پرائیویٹ لمیڈڈ

انرجی

فیصل آباد آئل ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ

تعلیم

یونیورسٹی آف فیصل آباد

صحت

مدینہ ٹیچنگ ہسپتال

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

محمد رشید

92 نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میاں حنیف کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، وہ مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی بھی ہیں، گیلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ اور 92 نیوز ٹی وی چینل اوراخبار روزنامہ 92 شروع کرنے سے پہلے ان کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ گیلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ میں 33.01% حصص کے مالک ہیں۔
محمد عثمان سلیم

http://مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے شریک بانی محمد سلیم کے بیٹے اورمحمد حنیف اور محمد رشید کے بھتیجے ہیں، ان کے متعلق معمولی سی معلومات بھی نہیں ہے لیکن چچا کی طرح ان کا بھی میڈیا میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔وہ گیلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ میں 33.01

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے باوجود معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے،ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی کمپنی کی رپورٹ 2017 سے مالیاتی معلومات حاصل کی گئیں،ایس ای سی پی کے پاس نیشنل کمیونیکشنز سروسز ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے جمع کرائی گئیں اکائونٹس کی سالانہ تفصیلات میں بھی مالی معلومات نہیں ملیں۔ روپے کے ڈالروں میں تبدیل کرانے کیلئے 2017 میں اسٹیٹ بینک کے اوسط ریٹ 105 بتایا تھا۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ