زبیری فیملی
زبیری فیملی بااثر بزنس ریکارڈرگروپ کی مالک ہے جو انگریزی اخبار ڈیلی بزنس ریکارڈ ، آج نیوز ٹی وی اور آج انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل کی ملکیت رکھتاہے۔ گروپ آئی ٹی کے شعبہ میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور سیکیورٹی اور قانونی پیپرزکی اشاعت کرتا رہا ہے۔1965 میں ایم اے زبیری نے بزنس ریکارڈر گروپ اور انگریزی اخبار ڈیلی بزنس ریکارڈر کی بنیاد رکھی۔
انہیں 1947 میں پاکستان بننے سے دوبرس پہلے 1945 میں دلی میں روزنامہ ڈان میں سب ایڈیٹر اور رپورٹر کے طور پرکام کرنے کا موقع ملا۔، جب 14 اگست 1947 کو پاکساتن وجود میں آگیا تو ایم اے زبیری ڈان میں سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر بن گئے جس پر انہوں نے برسوں کام کیا۔ 1951 میں انہیں پاکستان ہیرالڈ لمیٹڈ کی انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے ڈان کی ہی ایک پبلی کیشن ایوننگ سٹار کا ایڈیٹر تعینات کردیاگیا۔ 1965 میں ایم اے زبیری نے راہیں جدا کرتے ہوئے اپنا اخبار ڈیلی بزنس ریکارڈر شروع کرلیا، اس طرح دونوں پاکستان میں کاروباری صحافت کے اولین ادارے بن گئے جبکہ ایک میڈیا گروپ کی بنیاد بھی رکھی جو ترقی کرتارہا، زبیری کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرزایڈیٹرز کے بانی رکن اور صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، صحافت کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2003 میں قومی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، وہ 2010 میں 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آج شہاب زبیری اور ان کے پوتے احمد اے زبیری سمیت زبیری فیملی بزنس ریکارڈر گروپ کو چلاتے ہیں۔ وامق اے زبیری، آصف اے زبیری، ارشد اے زبیری اور احمد اے زبیری بزنس ریکارڈر گروپ کی کمپنیوں کے مرکزی حصص مالکان ہیں۔
کاروبار
پرنٹنگ
ایپکس پرنٹری پرائیویٹ لمیٹڈ
ٹیلی وژن براڈ کاسٹںگ
ریکارڈر ٹیلی وژن پرائیویٹ لمیٹڈ
ٹیلی وژن براڈ کاسٹنگ
ٹوئنٹی فور سیون میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ،
پبلشنگ
بزنس ریکارڈرپرائیویٹ لمیٹڈ
ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
خاندان اور دوست
خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات
براڈکاسٹ، کاروباری اور مینجمنٹ پس منظر کی حامل شخصیت ہیں، بزنس ریکارڈر گروپ کے بانی ایم اے زبیری کے بیٹے شہاب کو2003 میں آج ٹی وی اور ڈیلی بزنس ریکارڈر سمیت بزنس ریکارڈر گروپ کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیاگیا، وہ ڈیجیٹل پبلشرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جو پاکساتن میں بڑے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے گروپوں کا مجموعہ ہے۔ماضی میں وہ ملک کے سب سے پہلے نجی ٹی وی این ٹی ایم کے ریجنل ڈائریکٹر،سرکاری پی ٹی وی ورلڈ کی ملکیت مارکیٹنگ کمپنی ویک اینڈ ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورپاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسی انٹرفلو کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔ بی بی سی، وائس آف امریکا اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کانٹینٹ پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی وہ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
آج ٹی وی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ایم اے زبیری کے پوتے ہیں ، وہ الیکٹرانک میڈیا اداروں کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کے بورڈ کے ممبر اورپاکستان سینٹر فار فیلن تھراپ کے بورڈ ممبر بھی ہیں جبکہ پاکستان میں واحد غیر سرکاری پرنٹنگ سہولت ایپکس پرنٹری اورہائی ٹیک انفارمیشن سلوشنز فراہم کرنے والی فرم ای ڈائنامکس کو بھی چلاتے ہیں۔
ریکارڈر ٹیلی وژن پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او نے امریکہ کی یونیورسٹی آف Wyoming سے انڈسٹریل انجنیئرنگ میں ڈگری کررکھی ہے اور وہ لا گریجویٹ بھی ہیں، وہ زبیری فیملی کے ممتاز رکن ہیں۔
بھائی اور بزنس ریکارڈر گروپ کے سی ای او ہیں، وہ ریکارڈر ٹیلی وژن پرائیویٹ لمیٹڈ کے 33.32%حصص مالک ہیں۔
بھائی اور ریکارڈر ٹیلی وژن پرائیویٹ لمیٹڈ کے 25%حصص کے مالک ہیں۔
مزید معلومات
شہ سرخیاں
میٹا ڈیٹا
زبیری فیملی سے متعلق ڈیٹا ایس ای سی پی سے حاصل کی گئی کمپنی کی دستاویزات سے لیا گیا،گروپ کی کمپنیوں میں ریکارڈر ٹیلی وژن پرائیویٹ لمیٹڈ، ٹوئنٹی فور سیون میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایمے زیڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ دوسری معلومات نیچے دیئے گئے پبلک ذرائع سے حاصل کی گئیں۔