تناظر
پاکستان نسلی، لسانی اور ثقافتی طور پر ایک رنگا رنگ میڈیا کا استعمال کرنے والا 20 کروڑ لوگوں پر مشتمل معاشرہ ہے ۔ دنیا کے پانچ سے سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے ایک۔ اکثر کے لیے بحرانی سیاست اور برے معاشی حالات نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کی تاریخ دلچسپ رہے جہاں ہزاروں صحافتی اور تفریحی ذرائع لوگوں کی حالات حاضرہ سے متعلق توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں باوجود سینسرشپ اور نا ختم ہونے والی لڑائیوں کے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے میڈیا کے میدان اور اسے چلانے کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، بشمول میڈیا کی معشیت میں، لیکن پرانی نسل کے میڈیا قوانین کے ساتھ الجھے رہنا میڈیا کے شعبے کو متاثر کر رہا ہے۔