کمپنیاں
پاکستان میں نیوز میڈیا میں گذشتہ سات دھائیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئیں ہیں – افراد، سیاسی تنظیموں اور ثقافتی و سماجی تحریکوں سے لے کر نجی لیمٹڈ کمپنیوں تک۔ چند مسائل اب بھی موجود ہیں۔ روزنامہ جسارت، مثال کے طور پر، جس کی ملکیت ایک تھنک ٹینک کے لیے ہے جو دائیں بازوں کی ایک سیاسی جماعت جڑا ہوا ہے۔ اور، کم از کم ایک میڈیا ہاوس دنیا گروپ کی مکمل طور پر ملکیت ایک فرد کی ہے۔
نجی لیمٹڈ کمپنیوں کے، جو نیوز میڈیا کی ملکیت رکھتی ہیں ملکیت کی مختلف شکلیں رکھتی ہیں: جتنی پرانی اور بڑی وہ ہیں اتنا ہی ان کی ملکیت پیچیدہ ہے۔ وہ کمپنیاں جو ڈان میڈیا گروپ، جنگ گروپ، اے آر وائی گروپ اور ایکسپریس گروپ کی ملکیت افراد (جو عمومی طور پر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں) اور کمپنیاں رکھتی ہیں ان کے بھی وہی افراد مالک ہوتے ہیں یا ان کے خاندان کے لوگ ہوتے ہیں۔ چند نئی کمپنیاں خصوصا ریڈیو میں کے سیدھے سادھے ملکیت کے ڈھانچے ہیں: ان کی ملکیت انفرادی سرمایہ کاروں کے پاس ہے جو اکثر آپس میں رشتہ دار نہیں ہوتے۔
پھر بعض باہر کے لوگ بھی ہیں۔ مثال کے طور پر وہ کپمنی جو روزنامہ خبریں میں دو تہائی شیئرز رکھتی ہے ایک ہی خاندان کی ہے لیکن باقی ماندہ شیئرز کی ملکیت 950 افراد سے زائد کے پاس ہے۔ ان میں سے بعض معلوم ہے کہ طویل عرصہ پہلے انتقال کرچکے ہیں – جن میں سابق وزیر اعظم ملک میراج خالد شامل ہیں – ان کے نام اب بھی سرکاری ریکارڈ میں شیئر ہولڈر کے طور پر درج ہے۔
ملک کے پرانے اور بڑے اخبارات میں سے ایک نوائے وقت بھی ایکل غیرمعمولی مثال ہیں۔ عام خیال ہے کہ نظامی خاندان اس کا مالک ہے لیکن اس کی تصدیق کے لیے کوئی سرکاری ریکارڈ حاصل نہیں کیا جاسکا ہے۔ ڈیٹا بیس میں دوسری ایسی کمپنی جس کی ملکیت کا ریکارڈ نہیں وہ ایف ایم 100 سٹیشن کراچی چلاتی ہے۔ ریڈیو