This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/12/04 at 23:29
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

ڈان میڈیا گروپ

1948 میں بانی پاکستان اور پہلے گورنر جنرل پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد روزنامہ ڈان کی ملکیت پر قانونی تنازع کے نتیجہ میں کمپنی پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز قائم کی گئی۔ قائد اعظم کی ہمشیرہ فاطمی جناح ،ان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ اور حکومت پاکستان تمام نے اخبار کی ملکیت کادعویٰ کردیا جبکہ وارثین میں حاجی عبداللہ ہارون شامل ہیں جنہوں نے اس اخبار کو چلانے والے ٹرسٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی، جناح کی وفات کے بعد تنازع شدت اختیار کرگیاتو حاجی عبداللہ ہارون کی فیملی نے روزنامہ ڈان کی اشاعت روکنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ قائم کی اور ایک اور اخبار رزنامہ ہیرالڈ شروع کیا۔ آخر کارجب یکم اپریل 1950 کو روزنامہ ڈان شائع نہ ہوا تو پاکستانی عوام اوراخباربیچنے والوں نے اس کی بندش پر شدی غم اور غصے کااظہار کیا کیونکہ یہ اخبار ان کے سب سے پیارے رہنما جناح کا تھا،اس لئے انہوں نے ہیرالڈ کی خرید وفروخت کا بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ سے حاجی عبداللہ ہارون کی فیملی اس کو روکنے پر مجبور ہوگئی اور چار دن کے بعد پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پرچم تلے روزنامہ ڈان کی دوبارہ اشاعت شروع کردی ۔

آج پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی میں قائم ایک نجی کاروباری ڈان میڈیاگروپ کاحصہ ہے جو حاجی عبداللہ ہارون کی پوتی امبر ہارون سہگل کی فیملی کی ملکیت ہے۔ یہ گروپ گزشتہ ستر برس سے روزنامہ ڈان سمیت اخبارات اور میگزین شائع کررہاہے، 2000 کے وسط سے یہ گروپ ڈان نیوزچینل اور ایک انگریزی زبان کی ویب سائٹ ڈان ڈاٹ کام بھی چلا رہاہے۔.

 

اہم حقائق

کلیدی کمپنی

پیرامڈ میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ#
ہارون سنز پرائیویٹ لمیٹڈ#
پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

کاروبار فارم

نجی

قانونی فورم

گروپ رجسٹرنہیں

کاروباری شعبے

پرنٹنگ وپبلشنگ، ریڈیووٹیلی وژن براڈکاسٹنگ، پروڈکشن

ملکیت

انفرادی مالک

میڈیا آوٹ لٹس
Other Media Outlets

دیگر پرنٹ آوٹ لٹس

ڈیلی سٹار

دیگر ٹی وی آوٹ لٹس

ڈان نیوز

دیگر ریڈیو آوٹ لٹس

سٹی FM 89

دیگر آن لائن آوٹ لٹس

www.dawn.com

حقائق

میڈیا کاروبار

پبلشنگ

پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

ٹی وی براڈکاسٹنگ

اڑوڑا براڈکاسٹنگ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ

فلم پروڈکشن

ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ

ریڈیوبراڈکاسٹنگ

کوہ نورایئرویوز پرائیویٹ لمیٹڈ

کاروبار

Oils and lubricants

Haroon Oils Private Limited

Trade & Commerce

Pakistan Herald Mercantile (Private) Limited

عام معلومات

قیام کا سال

1950

بانی کے منسلک مفادات

محمود عبداللہ ہارون

(1954-55) میں کراچی کے میئر ،(1978-84) وفاقی وزیر داخلہ، (June-December 1988) وفاقی وزیردفاع ، ( (1990-1993 اور 1994-95)) میں گورنرسندھ اور انگریزی زبان میں ڈیلی خلیج ٹائمز کے شریک بانی بھی رہے جو 1978 کو دبئی سے شروع کیا گیا۔
ان کے والد حاجی سر عبداللہ حسین ہارون برطانوی دور کے انڈیا میں ایک ممتازتاجر اورسیاستدان تھے، وہ کراچی بلدیہ کے دومرتبہ رکن(1913-16 اور1921-34) ، انڈین نیشنل کانگریس کے رکن (1917-19) اور مسلم لیگ سندھ کے صدر (1920-30) رہے۔
طویل عرصہ تک
محمود عبداللہ ہارون کے بھائی یوسف عبداللہ ہارون نے 1966 میں ڈان کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے مختصر عرصہ کیلئے کام کیا، کیونکہ طویل عرصہ تک کام کرنے والے ایڈیٹر الطاف حسین پاکستان کے پہلے فوجی آمر جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزیر بن گئے،یوسف عبداللہ ہارون برطانوی انڈیا کی آخری مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن، جناح کے ایڈ ڈی کیمپ، مغربی پاکستان کے گورنر(March–September 1969) اور سندھ کے وزیراعلیٰ (1949-50) بھی رہے۔
محمود عبداللہ ہارون کے دوسرے بھائی سعید عبداللہ ہارون نے 1950 کے وسط میں ایسٹرن فلم اسٹوڈیو قائم کیا، وہ 1959 میں شروع کئے گئے ایک ماہانہ میگزین ایسٹرن فلم کے بانی ایڈیٹر بھی تھے جو پاکستان کے سینما کی سرگرمیاں کور کرتا تھا۔
تین بھائی یوسف عبداللہ ہارون، محمودعبداللہ ہارون اور سعید عبداللہ ہارون1964 میں موٹرآئل کے درآمد کنندہ اورتقسیم کار تھے جنہوں نے ہارون آئل کی بنیاد رکھی تھی۔
محمودعببداللہ ہارون کی صاحبزادی امبر ہارون سہگل ڈان میڈیا گروپ کی چیئرپرسن ہیں جس میں پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے جبکہ محمود عبداللہ ہارون کے بھتیجے حمیدہارون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
محمود عبداللہ ہارون کے دوسرے بھتیجے حسین ہارون پاکستان کے وزیرخارجہ (May-August 2018) ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب (2008-12) اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر (1985–86) رہ چکے ہیں۔

ملازمین

303

رابطہ

ہارون ہائوس، ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ، کراچی

ٹیلی فون: +92(0)-21-111-444-777

فیکس: +92(0)-21-35637278

ای میل: mktg@dawn.com

ویب سائٹ:www.dawn.com

 

ٹیکس/آئی ڈی نمبر

0800854-0 (Pakistan Herald Publications)

معاشی معلومات

آمدن (معاشی معلومات/اختیاری

2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر/ 3 ارب روپے

جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)

0.36 ملین ڈالر/ 3 کروڑ 80 لاکھ روپے

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر/ 2 ارب 33 کروڑ روپے (78.57%)

انتظامیہ

ایگزیکٹو بورڈ + مفاد ایگزیکٹو بورڈ

حمید ہارون

کمپنی کے بانی محمود عبداللہ ہارون کے بھتیجے، وہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، انہوں نے 1970 کے اواخر میں پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈکے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کاآغازکیا،انہوں نے 1990 کے آخر میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہوں نے ملک کے اخباری مالکان کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے صدر کی حیثیت سے کئی برس کام کیا۔
گزشتہ چالیس برسوں کے دوران حمید ہارون نے شام کے اخبارڈیلی سٹار، ایڈورٹائزنگ میگزین Aurora اور ایک ٹیکنالوجی میگزین Spider (جو2015 میں بندہوگیا) سمیت ،ئی مطبوعات شروع کیں۔ انہنوں نے 1990 کے آغاز میں کمپنی کے اولین میگزین ہیرالڈ کو ایک سوسائٹی جریدے سے حالات حاضرہ کے جریدے میں تبدیل کردیا، اس وقت سے یہ میگزین ملک میں خبروں، آرا اور تجزیوں کا انتہائی مستند ذریعہ بن گیاہے۔
فنون لور ثقافت کے حصہ کے طور پر حمید ہارون نے کراچی میں کئی تاریخی عمارتوں کی بحالی میں کلیدی کرداراداکیا، انہوں نے سٹی ایف ایم 89 ریڈیو اسٹیشن پر میوزک شو کی میزبانی بھی کی اور دنیا کے معروف پینٹر صادقین اور عالمی سطح پر مشہور شاعر فیض احمد فیض سمیت دیگر شعرا پر مشتمل کتابوں کے ایڈیشنز کو مرتب کرکے اسے شائع کیا۔

دیگر بااثر لوگ + دیگر بااثر لوگوں کے مفادات

ناز آفرین سہگل لاکھانی

امبر ہارون سہگل کی صاحبزادی ہیں، وہ سٹی ایف ایم 89 ریڈیواسٹیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر اور اڑوڑا براڈ کاسٹنگ سروسز لمیٹڈ کی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، وہ ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بھی ہیں ،انہون نے دانش علی لاکھانی سے شادی کی جن کے چچا سلطان علی لاکھانی ایکسپریس میڈیا گروپ کے مالک ہیں۔

مزید معلومات

سرخیاں

غداری کیس ،لاہورہائی کورٹ کے سیرل المیڈا کانام ای سی ایل سے ہٹانے اور وارنٹ واپس لینے کے احکامات ،2018، ڈان، رسائی 7 فروری 2019۔

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا ڈیٹا

کمپنی کو 11 جنوری 2019 ڈان کوبذریعہ کوریئر کمپنی 10 جنوری 2019 کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی، تاہم کمپنی نے یکم فروری 2019 اور 4 فروری 2019 کو یاددہانی کے بعد 20 فروری 2019 کو جواب دیا،اس میں بتائی گئی معلومات جانبدارانہ تھیں، اس کی مالیاتی اور انتظامی معلومات آن لائن دستیاب نہیں ہے۔ آمدن،منافع اورملازمین کی تعدادسمیت مالیاتی اورانتظامی معلومات سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی رپورٹ سے حاصل کی گئی ۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ